پی ٹی آئی حکومت کراچی میں بجلی سپلائی بہترکرنے کی کوشش کررہی ہے

پی ٹی آئی حکومت کراچی میں بجلی سپلائی بہترکرنے کی کوشش کررہی ہے

اسلام آباد: قومی اسمبلی اجلاس میں کراچی میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور نیپرا سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس پر وفاقی وزیر توانائی عمرایوب نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کے الیکٹرک کامسئلہ آج کانہیں کافی سال سےہے، پی ٹی آئی حکومت کراچی میں بجلی سپلائی بہترکرنے کی کوشش کررہی ہے

وفاقی وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ کراچی کے عوام کی مشکلات دور کرنے کیلئے بجلی دے رہے ہیں، کےالیکٹرک کومزیدبجلی درکار ہے مگران کے پاس سسٹم موجود نہیں، نیپرا میں4 صوبائی ری پریزنٹو ہوتے ہیں، یہاں پر چیئرمین ہوتا ہے۔
عمرایوب نے کہا کہ کرنٹ لگنے سے جن کی اموات ہوئی ان کومعاوضہ ملناچاہئے، آج کل ہم کےالیکٹرک پرہی کام کررہےہیں، کراچی کے عوام کا اژالہ کرنے کیلئے 30 ایم ایم سی ایف ڈی گیس دیں گے، اس سے ہمارے کراچی کے شہریوں کو سہولت میسر ہوگی۔
معاہدے کے تحت کے الیکٹرک کو600 میگاواٹ دینےکے پابند ہیں، کے الیکٹرک کو اس وقت 100میگا واٹ اضافی دے رہے ہیں، ایک سو ایم ایم سی ایف ڈی گیس بھی اضافی دی جا رہی ہے، کے الیکٹرک کا نظام اضافی بجلی لینے کے قابل نہیں ، کے الیکٹرک کراچی میں دو کامن ڈیلیوری پوائنٹس بنائے گا۔
وفاقی وزیر توانائی نے مزید کہا کراچی میں حالیہ اموات پر کارروائی سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے، آئندہ چنددنوں میں 200میگا واٹ کےلیے30ایم ایم سی ایف ڈی بجلی دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

نوازشریف اور مریم نواز کے خلاف مقدمات بالکل واضح ہیں

نوازشریف اور مریم نواز کے خلاف مقدمات بالکل واضح ہیں

 اسلام آباد: نیب نے مریم نواز کو آج طلب کیا تھا تاہم مسلم لیگ (ن) …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے