صدرٹرمپ نے اسکول نہ کھولنے والی ریاستوں کی فنڈنگ روکنے کی دھمکی دے دی

صدرٹرمپ نے اسکول نہ کھولنے والی ریاستوں کی فنڈنگ روکنے کی دھمکی دے دی

واشنگٹن: امریکا کی دو جامعات نے آن لائن کلاسز لینے والے غیر ملکی طلبہ کو امریکا سے نکالنے کے ٹرمپ انتظامیہ کے فیصلے کو ضلعی عدالت میں چیلنج کردیا ہے

ہارورڈ یونیورسٹی اور میساچیوسٹس انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی نے عدالت سے غیر ملکی طلبہ کے ویزوں کی منسوخی رکوانے کا مطالبہ کردیا، ہارورڈ یونیورسٹی کے صدر لارنس باکو کا کہنا ہے کہ وہ غیر ملکی طلبہ کے کیس کی بھرپور پیروی کریں گے۔
اس حوالے سے کارنل یونیورسٹی نے بھی ٹرمپ انتظامیہ کیخلاف مقدمے میں فریق بننے کا فیصلہ کیا ہے،
ہارورڈ یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یہ حکم نامہ کسی خاص منصوبے کے تحت جاری کیا گیا، صدرٹرمپ نے اسکول نہ کھولنے والی ریاستوں کی فنڈنگ روکنے کی دھمکی دے دی ہے۔ صدرڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ جو اسکول نہ کھولے گئے ان کی فیڈرل فنڈنگ بند کردوں گا۔
ان کے اس بیان کے جواب میں ترجمان ڈیموکریٹ کانگریس کمیٹی نے کہا ہے کہ صدرٹرمپ کے پاس فنڈنگ روکنے کا کوئی اختیار نہیں، انہوں نے تعلیمی ادارے کھولنے کی سی ڈی سی کی گائیڈ لائنزمسترد کردیں۔
صدرٹرمپ نے سی ڈی سی کو اسکولوں کیلئے نئی گائیڈ لائنز تیارکرنے کی ہدایت جاری کی ہے، ان کا کہنا ہے کہ سی ڈی سی کی موجودہ گائیڈ لائنز انتہائی سخت ہیں۔
اس سے قبل ٹرمپ انتظامیہ نے اعلان کیا تھا کہ آن لائن کلاسز لینے والے غیر ملکی طلبہ امریکا میں قیام نہیں کرسکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

کینیڈا نے پاکستان کو اسٹوڈنٹ ڈائریکٹ اسٹریم میں شامل کر رکھا ہے

کینیڈا نے پاکستان کو اسٹوڈنٹ ڈائریکٹ اسٹریم میں شامل کر رکھا ہے

اوٹاوا: پاکستان ہائی کمشنر رضا بشیر تارڑ نے کینیڈین ریڈیو کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے