اسکول کھولنے سے متعلق ایس اوپی بنالیے گئے ہیں

اسکول کھولنے سے متعلق ایس اوپی بنالیے گئے ہیں

کراچی: چیئرمین اسکول مینجمنٹ ایسوسی ایشن طارق شاہ نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا اسکول کھولنے سے متعلق ایس اوپی بنالیے گئے ہیں، بچوں کے اسکول آنے کے لیے طریقہ کار رکھا گیا ہے

چیئرمین اسکول مینجمنٹ ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ کورونا کے باعث متاثرہ اسکولوں کا بھی سوچنا ہوگا، اسکول میں 3 شفٹیں 3،3گھنٹے کی ہوں گی۔
طارق شاہ نے کہا کہ کورونا کے باعث اسکول فیس35فیصدزیادہ وصول نہیں ہورہی، اسکول رینٹ، تنخواہیں اور بجلی کےبل ہرحال میں دیناہوتےہیں، حکومت سندھ نے صرف بلاسود قرض دینےکی تجویزدی ہے، اگرریلیف فنڈکی شکل ناقابل واپسی ہوتووالدین کوریلیف دےسکتےہیں ۔
ہمارے لیے بجلی کے بل کم نہیں ہوئےہیں، طلباکی فیسیں نہ ملنے پر ٹیچرز کی تنخواہیں روکی گئیں۔
گذشتہ روز وزیرتعلیم شفقت محمود کی زیرصدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں ستمبرکے پہلے ہفتے سخت ایس او پیز کیساتھ تعلیمی اداروں کو کھولنے پر اتفاق ہوا تھا تاہم تعلیمی ادارے کھولنے سے قبل کورونا صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ وزيرتعليم سندھ سعید غنی نے مطالبہ کیا تھا کہ نجی اسکولزشديد مالی بحران کا شکار ہیں ، اسکولوں کو بلا سود قرضے ديئے جائيں، جس پر وفاقی وزير تعليم شفقت محمود نے سعيدغنی کو يقين دہانی کرائی کہ اس حوالے سے ضرور وزيراعظم سے بات کروں گا۔

یہ بھی پڑھیں

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں 100 ارب کی کرپشن بے نقاب ہوگئی

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں 100 ارب کی کرپشن بے نقاب ہوگئی

کراچی: سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں 100 ارب کی کرپشن بے نقاب ہوگئی، سندھ لوکل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے