کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لیے آپس میں بہتر رابطہ کریں اور ہدایت

کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لیے آپس میں بہتر رابطہ کریں

اسلام آباد: وزیر اعظم نے ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ ‘اس سے وائرس کو روکنے کے لیے صوبائی حکومتوں اور متعلقہ انتظامیہ کا تعاون بڑھے گا اور کورونا وائرس سے متعلقہ انتظامی اقدامات میں مزید بہتری آئے گی

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 307 مزید افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی اور 66 اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
ملک میں مجموعی تعداد 2 لاکھ 39 ہزار 729 ہوگئی ہے اور ہلاکتیں 4 ہزار 954 ہوگئیں۔
اب تک اس وائرس سے کل ایک لاکھ 40 ہزار 965 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔
وزیر اعظم نے متعلقہ حکام کو عیدالاضحی کے موقع پر اور محرم کے دوران معیاری آپریٹنگ طریقہ کار اور تمام احتیاطی تدابیر پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر، وزیر معاشی امور مخدوم خسرو بختیار، وزیر داخلہ ریٹائرڈ بریگیڈیئر اعجاز احمد شاہ، وزیر برائے قومی غذائی تحفظ سید فخر امام، وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر، مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد، وزیر اعظم کے معاونین لیفٹیننٹ (ر) جنرل عاصم سلیم باجوہ اور ڈاکٹر شہباز گل، کورونا وائرس کے فوکل پرسن ڈاکٹر فیصل سلطان، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل اور وزیر اعظم آفس کے دیگر سینئر عہدیداران نے شرکت کی۔
وزیر اعظم نے کورونا وائرس پر قابو پانے کے اقدامات کے مثبت نتائج پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ ان کیسز کو مزید کم کرنے کے لیے انہیں اپنے تجربات سے سبق حاصل کرتے ہوئے انتظامی اقدامات کو مزید موثر بنانا ہوگا۔
حالیہ صورتحال، علاقائی منظرنامے، اسمارٹ لاک ڈاؤن حکمت عملی کے مثبت نتائج، کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے ہسپتالوں میں دستیاب سہولیات اور بستر اور عید الاضحی اور محرم کے دوران مہلک بیماری کے پھیلاؤ پر قابو پانے کی حکمت عملی کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ 30 شہروں کے 227 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے جس کے حوصلہ افزا نتائج برآمد ہوئے۔
دوسرے ممالک کے تجربات سے پتہ چلتا ہے کہ مکمل لاک ڈاؤن سے مطلوبہ نتائج برآمد نہیں ہوئے اور معاشی مشکلات کی وجہ سے اس طرح کے لاک ڈاؤن کو ختم کرنے کے بعد معاشی صورتحال بدتر ہونے سے اجلاس کو بتایا گیا کہ 30 شہروں کے 227 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے جس کے حوصلہ افزا نتائج برآمد ہوئے۔
وزیر اعظم کو آگاہ کیا گیا کہ کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد کم ہونے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بھی بوجھ بہت حد تک کم ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان میں سب سے زیادہ ٹیکس دینے میں کراچی بازی لے گیا

پاکستان میں سب سے زیادہ ٹیکس دینے میں کراچی بازی لے گیا

اسلام آبا: فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر ) نے 30 جون2018 کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے