کرونا وبا کے باعث ری فنانس مارک اپ ریٹ میں کمی کردی گئی

کرونا وبا کے باعث ری فنانس مارک اپ ریٹ میں کمی کردی گئی

کراچی: صنعت کاروں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے فنانس مارک اپ ریٹ کو 7 سے کم کر کے 5 فیصد کردیا گیا جبکہ نان ٹیکسٹائل گروپ کے لیے ریٹ کو 6 فیصد سے کم کر کے پانچ فیصد کردیا گیا

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق کرونا وبا کے باعث ری فنانس مارک اپ ریٹ میں کمی کردی گئی۔
ایس بی پی نے ری فنانس ریٹ میں کمی کا اعلان شرح سود میں کمی کے بعد کیا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سترہ مارچ سے اب تک شرح سود میں 6.25 فیصد کمی کی جاچکی ہے، جس کے بعد شرح سود 13.25 فیصد سے کم ہوکر اب 7 فیصد پر پہنچ گئی ہے۔
یاد رہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 25 جون کو آئندہ 2 ماہ کے لیے مانیٹری پالیسی کا اعلان کیا تھا جس میں شرح سود میں ایک فیصد کمی کر کے اسے 7 فیصد کردیا گیا تھا۔
اسٹیٹ بینک ترجمان کا کہنا تھا کہ ڈسکاؤنٹ ریٹ میں 100بیسس پوائنٹس کی کمی کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

مذہبی و سیاسی جماعتوں کے جھنڈے اور وال چاکنگز ختم کرنا شروع

مذہبی و سیاسی جماعتوں کے جھنڈے اور وال چاکنگز ختم کرنا شروع

کراچی: ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ویسٹ عاصم خان قائمخانی کا کہنا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے