لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ پر فردِ جرم عائد

لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ پر فردِ جرم عائد

کراچی: عذیر بلوچ کو سینٹرل جیل میں قائم انسدادِ ہشت گردی کی عدالت میں چہرہ ڈھانپ کر اور ہتھکڑی لگاکر پیش کیا گیا اور اس موقع پر عدالت میں رینجرز کی بھاری نفری تعینات تھی

کمرہ عدالت میں پیشی کے دوران فاضل جج نے عذیر بلوچ کو فرد جرم پڑھ کر سنائی جس میں بتایا کہ آپ پر عبدالصمد کے اغواء برائے تاوان اور قتل کا الزام ہے، آپ نے 10لاکھ روپے تاوان طلب کیا اور 70ہزار روپے لینے کے باوجود تاجر کو قتل کیا۔
معزز جج نے عذیر بلوچ سے استفسار کیا کہ کیا آپ اپنا جرم قبول کرتے ہیں؟ جس پر کٹہرے میں موجود عذیر بلوچ نے نفی میں سر ہلا کرصحت جرم سے انکارکیا۔
عدالت نے عذیر بلوچ کے انکار پر انویسٹی گیشن آفیسر (آئی او) اور گواہان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر گواہان کو پیش کرنے کا حکم دیا۔
اس مقدمہ میں عذیر بلوچ کے بھائی زبیر بلوچ و دیگر ملزمان بھی گرفتار ہیں جس پر پہلے ہی فرد جرم عائد کی جاچکی ہے۔
لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ کو رینجرز نے 30 جنوری 2016 کراچی کے مضافاتی علاقے سے گرفتار کیا گیا تھا۔
عذیر بلوچ پر حریف گینگسٹر ارشد پپو اور متعدد افراد کے قتل کا الزام ہے جب کہ ملزم کراچی میں بھتہ وصولی میں بھی ملوث رہا ہے۔
سندھ حکومت نے گزشتہ روز عذیر بلوچ کی جے آئی ٹی رپورٹ بھی پبلک کر دی تھی جس کے مطابق ملزم نے ان الزامات کا اعتراف بھی کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پچھلے 20 سال میں کراچی میں کچھ نہیں کیا گیا

پچھلے 20 سال میں کراچی میں کچھ نہیں کیا گیا

کراچی: سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے