چیئرمین سینیٹ نے وزارت داخلہ کے جوائنٹ سیکرٹری کو لیگل نوٹس جاری کردیا

اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ نے وزارت داخلہ سے پوچھے گئے7 سوالات کے جوابات نہ ملنے پر وزارت داخلہ کے جوائنٹ سیکرٹری لیگل کو نوٹس جاری کردیا۔ چئیرمین سینٹ نے وزارت داخلہ کی جانب سے7 سوالوں کے جوابات نہ آنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 4 جنوری کو ان سوالات کے جوابات مانگے تھے لیکن جوابات نہیں آئے۔ بلیغ الرحمان صاحب آپ کی وزارت آپ کو ناکام بنانا چاہتی ہے۔ مجھے معلوم ہے کہ آپ سینیٹ اجلاس میں ریگولر آتے ہیں لیکن اتنے روز گزر گئے سوالات کے جوابات نہیں آئے۔ رضاربانی نے وزارت داخلہ کے جے ایس لیگل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ اگر سوالات وزارت داخلہ سے متعلق نہیں بھی تھے تو ان کے بارے میں آگاہ کیوں نہیں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

بجلی چوری, پر, قابو پانے سے, اٹھاون ارب روپے, حاصل ہوئے

بجلی چوری پر قابو پانے سے اٹھاون ارب روپے حاصل ہوئے

اسلام آباد: بجلی کے بلوں کی وصولی میں اکیاسی ارب روپے کے اضافہ پر وزیراعظم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے