شہر میں 70 سے 80 ملی میٹر بارش ہوسکتی ہے

شہر میں 70 سے 80 ملی میٹر بارش ہوسکتی ہے

کراچی: محکمہ موسمیات نے آج بھی کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی ہے ، چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا ہے کہ مون سون سسٹم شہر کے جنوب مشرق میں موجود ہے، کراچی میں حبس اور مطلع ابرآلود ہے

چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا تھا کہ شہر کے جنوبی اور مشرقی حصوں میں زیادہ بارش ہوسکتی ہے اور مشرقی حصوں میں مون سون ہواؤں کا سلسلہ جاری رہے گا جبکہ کراچی میں اگلا مون سون اسپیل 15 جولائی کے بعدآنےکاامکان ہے۔
کراچی میں مزید2دن وقفےوقفےسےبارش متوقع ہے، کراچی میں ہوئی بارش کوہیوی رین کہاجاسکتاہے، مزید60سے70ملی میٹربارش کیلئے تیار رہنا چاہئے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کے اگلے اسپیل میں مزید بارش ہوسکتی ہے، مون سون کا سیزن تین ماہ کا ہوتا ہے ، سیزن کے آخری میں معلوم ہوگا کہ کتنی بارش ہوئی۔
گذشتہ روز مون سون کی پہلی بارش نے کراچی کے نظام زندگی کو درہم برہم کردیا اور بارش کے بعد اب تک شہر میں جگہ جگہ پانی اورکچرے نے شہریوں کو اذیت میں مبتلا کررکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پچھلے 20 سال میں کراچی میں کچھ نہیں کیا گیا

پچھلے 20 سال میں کراچی میں کچھ نہیں کیا گیا

کراچی: سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے