کورونا وائرس کے خلاف مؤثر ثابت ہونے والی دوا ریمیڈیسیویر آئندہ3 ہفتوں میں د ستیاب

کورونا وائرس کے خلاف مؤثر ثابت ہونے والی دوا ریمیڈیسیویر آئندہ3 ہفتوں میں د ستیاب

اسلام آباد: چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) عاصم رؤف نے کو بتایا کہ دوا کی رجسٹریشن کے بعد ڈریپ نے دو دوا ساز کمپنیوں کو اس اہم دوا کی درآمد کی اجازت دی تھی

ڈریپ نے مقامی سطح پر دوا کی تیاری کے لیے 14 مینوفیکچررز کو لائسنسز بھی دیے ہیں۔
ریمیڈیسیویر انجیکشن ایک اینٹی وائرل جو وائرس کو خود سے دوبارہ پیدا ہونے سے روکتا ہے یا ایسا کرنے کی صلاحیت کو سست کرتا ہے۔
کلینیکل ٹرائلز حوصلہ افزا ثابت ہونے کے بعد امریکا، جاپان، جنوبی کوریا اور یورپی یونین میں اس دوا کے استعمال کی منظوری دی جاچکی ہے۔
یہ وہی دوا ہے جس کا ذکر وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید احمد نے کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے کے بعد پریس کانفرنس میں کیا تھا۔
کورونا وائرس کو ایک ہولناک بیماری قرار دیتے ہوئے شیخ رشید نے افسوس کا اظہار کیا تھا کہ 14 وزارتیں چلانے والے شخص کو 5 لاکھ کے عوض بھی ایک انجیکشن دستیاب نہیں تھا.
انہوں نے کہا تھا کہ انجیکش کا بندوبست کرنے پر نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی(این ڈی ایم) کے چیئرمین جنرل محمد افضل کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
شیخ رشید نے کہا تھا کہ میں دعا کرتا ہوں کہ کسی کو یہاں تک کہ میرے دشمن کو بھی یہ بیماری نہ ہو۔ چیئرمین ڈریپ نے کہا کہ دوا ایک ماہ قبل آسانی سے دستیاب نہیں تھی لیکن اب صورتحال بہتر ہوگئی ہے اور 3 ہفتے بعد مارکیٹ میں دوا وافر مقدار میں دستیاب ہوگی۔
ریمیڈیسیویر، فارمیسیز پر فروخت نہیں کی جائے گی بلکہ یہ تشویشناک مریضوں کو ہسپتالوں کی جانب سے یا دوا ساز کمپنیوں کی جانب سے براہ راست فراہم کی جائے گی۔
پاکستان دنیا کا چھٹا ملک ہے جس نے مریضوں تک اس دوا کو قابل رسائی بنانے پر زور دیا تھا۔
امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) نے یکم مئی کو ریمیڈیسیویر کے استعمال کی منظوری دی تھی جس سے دوا کی قلت ہوگئی تھی لیکن وقت کے ساتھ صورتحال بہتر ہوگئی
25جون کوچیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی مین سپریم کورٹ کے 5 رکنی بینچ کو آگاہ کیا گیا تھا کہ نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ڈریپ سے ریمیڈیسیویر کے 7 ہزار انجیکشن کی خریداری کی اجازت طلب کی تھی۔
ڈریپ نے 9 جون کو ایک خط کے ذریعے این ڈی ایم اے کو این او سی دیا تھا کہ مریضوں کی تفصیلات ان کے شناختی کارڈ اور نسخے جمع کروائی جائیں گی۔
ڈریپ نے یہ بھی کہا تھا کہ اتھارٹی، دوا کے معیار ، حفاظت اور افادیت کی ذمہ دار نہیں ہوگی کیونکہ یہ دوا اتھارٹی میں رجسٹرڈ نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

نوازشریف اور مریم نواز کے خلاف مقدمات بالکل واضح ہیں

نوازشریف اور مریم نواز کے خلاف مقدمات بالکل واضح ہیں

 اسلام آباد: نیب نے مریم نواز کو آج طلب کیا تھا تاہم مسلم لیگ (ن) …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے