فلورملز اور حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے

فلورملز اور حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے

لاہور: فلورملز کو آبادی کی بنیاد پر کوٹہ ملے گا اور کم ازکم کوٹہ 13 بوری ہوگا۔ محکمہ خوراک کے مطابق سرکاری گندم سے 65 فیصد آٹا، 13 فیصد چوکر اور 22 فیصد میدہ تیار ہوگا

چیئرمین فلورملز عاصم رضا نے کہا ہے کہ پنجاب میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی ریٹیل قیمت 860 روپے ہوگی، جبکہ ایکس مل قیمت 837 روپے ہوگی۔
سینئر وزیر علیم خان کا کہنا ہے کہ فلورملز ایسوسی ایشن کے چند تحفظات جائز ہیں جنہیں تسلیم کیا گیا، عوام کیلئے ارزاں نرخوں پر آٹے کی وافر دستیابی یقینی بنانا ہماری ذمہ داری ہے۔
چند روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا اجلاس ہوا تھا جس میں آٹے اور گندم کی قیمتوں میں استحکام لانے کے لیے بیس کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 850 روپے مقرر کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

ہائی کورٹ نے ننکانہ کی سکھ لڑکی سے مسلمان لڑکے حسن کی شادی کو جائز قرار

ہائی کورٹ نے ننکانہ کی سکھ لڑکی سے مسلمان لڑکے حسن کی شادی کو جائز قرار

لاہور: ننکانہ میں سکھ لڑکی سے شادی کرنے والے لڑکے حسن کی جانب سے عدالت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے