ڈاکٹر ظفر مرزا بھی کورونا وائرس سے متاثر

ڈاکٹر ظفر مرزا بھی کورونا وائرس سے متاثر

اسلام آباد: ٹوئٹ میں ان کا کہنا تھا کہ میرا کووِڈ 19 کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، ڈاکٹروں کے مشورے کے مطابق میں نے اپنے آپ کو گھر میں آئیسولیٹ کرلیا ہے اور تمام احتیاطی تدابیر اختیار کررہا ہوں

ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے مزید بتایا کہ انہیں بیماری کی معمولی سی علامات کا سامنا تھا ساتھ ہی دعاؤں میں یاد رکھنے کی درخواست بھی کی۔
ساتھ ہی اپنے ساتھیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے لکھا کہ اچھے کام جاری رکھیں آپ بہت بڑا فرق پیدا کررہے ہیں، مجھے آپ پر فخر ہے۔
چند روز قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے تھے انہوں نے معمولی بخار ہونے پر اپنا ٹیسٹ کروایا تھا جس میں وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی متعدد سیاستدان کورونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں جس میں حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سمیت اپوزیشن جماعتوں پاکستان پیپلزپارٹی، مسلم لیگ (ن) اور دیگر کی سینئر قیادت بھی شامل ہے۔
جون میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی، اس کے علاوہ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف، سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، طارق فضل چوہدری، مریم اورنگزیب، انجینئر امیر مقام سمیت متعدد اہم رہنما اس وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

سی ڈی اے کوتعمیرات کی ریگولرائز یشن کاعمل شفاف بنانے کاحکم دے دیا

سی ڈی اے کوتعمیرات کی ریگولرائز یشن کاعمل شفاف بنانے کاحکم دے دیا

اسلام آباد: جسٹس عمرعطا بندیال نے کہا کہ ہاؤسنگ سوسائٹیزکیلئےاپنا سیورج پلانٹ لگانے کی شرط …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے