’’رئیس‘‘ کا بزنس؛ ماہرہ نے دپیکا اور عالیہ بھٹ کو پچھاڑ دیا

لاہور: فلم رئیس سے بھارتی فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے والی معروف اداکارہ ماہرہ خان 2017ء میں سے زیادہ کمائی کرنے والی اداکارہ بن گئی ہیں۔ پاکستانی ڈراموں کی اداکارہ ماہرہ خان نے بالی ووڈ شاہ رخ خان کے مدمقابل فلم رئیس سے اپنے بالی ووڈ کیرئیر کا آغاز کیا۔ اگرچہ فلم رئیس پابندی کی وجہ سے پاکستانی فلموں کی زینت نہ بن سکی ۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ’’رئیس‘‘ نے صرف بھارتی سینما گھروں سے 21 ملین ڈالرز کی کمائی سمیٹی۔ جن اداکاراؤں کی فلموں نے زیادہ کمائی کی، ان میں فلم قابل میں ریتھک روشن کے ہمراہ جلوہ گر ہونے والی یامی گوتھم دوسری اور جونی ایل ایل بی کی ہیروئن ہما قریشی تیسرے نمبر پر رہیں۔

علاوہ ازیں رپورٹس کے مطابق ماہرہ خان نے اپنی پہلی ہی بالی ووڈ فلم کی کمائی میں عالیہ بھٹ کی فلم بدری ناتھ کی دلہنیا اور دیپکا جیسی سپر اسٹار ہیروئن کی ہالی ووڈ فلم کو بھی پچھاڑ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پریانکا سے خیرسگالی سفیر کا اعزاز واپس لینے کے معاملے پر اقوام متحدہ کا ردعمل

پریانکا سے خیرسگالی سفیر کا اعزاز واپس لینے کے معاملے پر اقوام متحدہ کا ردعمل

بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کو خیرسگالی سفیر کے عہدے سے ہٹانے کے پاکستان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے