بالائی علاقوں میں مون سون بارشوں کا آغاز ہوگیا

بالائی علاقوں میں مون سون بارشوں کا آغاز ہوگیا

اسلام آباد: مون سون بارشوں کے نتیجے میں ہفتہ و اتوار کو پنجاب اور خیبر پختونخوا کے ندی نالوں اور بڑے شہروں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے جبکہ اس دوران کشمیر، گلگت بلتستان اور کے پی کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی امکان

گرمی کے ستائے شہریوں کیلئے اچھی خبر یہ ہے کہ جڑواں شہروں اسلام آباد و راولپنڈی سمیت ملک کے اکثر علاقوں میں مون سون بارشوں کا آغاز ہوچکا۔ بارش برسنے سے جڑواں شہروں کا موسم خوشگوار ہوگیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون بارش برسانے والی ہوائیں اب شدت سے ملک کے بالائی و وسطی علاقوں میں داخل ہوچکی ہیں جبکہ آج ہفتہ کو مون سون ہواوں کی شدت میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔
آج سے منگل تک کشمیر ، گلگت بلتستان ، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں آندھی و گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اس عرصے کے دوران موجودہ گرم و مرطوب موسمی صورتحال کی شدت میں کمی کا امکان ہے۔
بلوچستان کے مشرقی علاقوں بشمول ژوب، بارکھان،لورالائی، موسی خیل،سبی اور کوہلو جبکہ سندھ کے کچھ حصوں سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، شہید بینظیر آباد، اور میر پور خاص میں بھی ہفتہ سے پیر کے دوران گرد آلود ہواؤں و گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
موسلا دھار بارش سے ہفتہ و اتوار کو بڑے شہروں میں اربن فلڈنگ جبکہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

نوازشریف اور مریم نواز کے خلاف مقدمات بالکل واضح ہیں

نوازشریف اور مریم نواز کے خلاف مقدمات بالکل واضح ہیں

 اسلام آباد: نیب نے مریم نواز کو آج طلب کیا تھا تاہم مسلم لیگ (ن) …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے