ادارہ شماریات کے مطابق رواں ہفتے 18 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا

ادارہ شماریات کے مطابق رواں ہفتے 18 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا

اسلام آباد: ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، ایل پی جی گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 68 روپے اضافہ ہوا، گوشت سگریٹ، انڈے، پیاز سمیت چاول کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا

ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 11 روپے تک اضافہ ہوا، مرغی کی فی کلو قیمت میں 4.47 روپے اضافہ ہوا، دال ماش کی فی کلو قیمت میں ایک روپے 40 پیسے کا اضافہ ہوا، بیس کلو آٹے کا تھیلا 6 روپے مہنگا ہوا، چینی کی فی کلو قیمت میں 24 پیسے اضافہ ہوا۔
رواں ہفتے چند اشیا کی قیمتوں میں کمی بھی ہوئی ہے، دال مونگ، لہسن، کیلے، دال مسور، کھانے کا تیل اور آلو سستے ہوئے۔
یکم جون کی رپورٹ میں کہا تھا کہ مالی سال 2019-20 کے دوران مہنگائی کی شرح 10.74 فی صد رہی، ایک سال میں پیاز کی قیمت 68 فی صد اور دالوں کی قیمت 43 سے 66 فی صد بڑھی۔
جون 2020 میں مہنگائی کی شرح میں 0.82 فی صد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جون 2019 کے مقابلے جون 2020 میں مہنگائی کی شرح 8.59 فی صد رہی۔

یہ بھی پڑھیں

26نومبر سے 24دسمبر تک پاکستان کے تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کااعلان

26نومبر سے 24دسمبر تک پاکستان کے تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کااعلان

اسلام آباد: بین الصوبائی وزرائےتعلیم کااجلاس کے بعد وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود اور معاون …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے