وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے گھر میں داخل ہونے والے مسلح شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا

وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے گھر میں داخل ہونے والے مسلح شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا

اوٹاوا: کینیڈا کی پولیس نے جمعے کے روز وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے گھر میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے شخص کو حراست میں لیا۔ پولیس حکام کے مطابق مذکورہ شخص کی تلاشی لی گئی تو اُس کے پاس سے جدید اسلحہ برآمد ہوا

پولیس کے مطابق اوٹاوا کے حساس علاقے میں واقع جسٹن ٹروڈو کے گھر کے باہر ایک شخص تیز رفتار گاڑی میں آیا اور رکاوٹیں توڑتا ہوا وزیر اعطم کی رہائش گاہ کے دروازے تک پہنچ گیا۔
شخص نے اپنی گاڑی کھڑی کی اور پھر اتر کر مرکزی دروازے سے پیدل چلتے ہوئے گھر میں داخل ہونے کی کوشش کی جس پر پولیس اہلکاروں نے اُسے روکا اور شناخت نہ کروانے پر حراست میں لیا۔
کینڈین پولیس کی جانب سے جاری ہونے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ جسٹن ٹروڈو اپنے اہل خانہ کے ہمراہ رائڈو ہال کمپلیکس کے گھر میں رہتے ہیں اور اسی گھر میں مشکوک شخص داخل ہونے کی کوشش کررہا تھا۔
پولیس کے مطابق مسلح شخص فوجی اہلکار ہے اور اُس کی گاڑی سے پولیس کی وردی بھی برآمد ہوئی ہے۔
شخص نے اپنی گاڑی کھڑی کی اور پھر اتر کر مرکزی دروازے سے پیدل چلتے ہوئے گھر میں داخل ہونے کی کوشش کی جس پر پولیس اہلکاروں نے اُسے روکا اور شناخت نہ کروانے پر حراست میں لیا۔
کینڈین پولیس کی جانب سے جاری ہونے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ جسٹن ٹروڈو اپنے اہل خانہ کے ہمراہ رائڈو ہال کمپلیکس کے گھر میں رہتے ہیں اور اسی گھر میں مشکوک شخص داخل ہونے کی کوشش کررہا تھا۔
پولیس کے مطابق مسلح شخص فوجی اہلکار ہے اور اُس کی گاڑی سے پولیس کی وردی بھی برآمد ہوئی ہے۔ پولیس نے اعلان کیا کہ وزیر اعظم اور اُن کی فیملی بالکل محفوظ ہے، فوجی اہلکار کو حراست میں لے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان اہم معاہدہ طے پایا گیا

سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان اہم معاہدہ طے پایا گیا

اسرائیل: اسرائیلی حکام کے مطابق موساد کے نام سے مشہور اسرائیلی خفیہ ایجنسی کے چیف، …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے