ہم مطالبہ كرتے ہیں كہ شیخ رشید فوری طور پر معافی مانگیں

ہم مطالبہ كرتے ہیں شیخ رشید فوری طور پر معافی مانگیں

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی كے مركزی رہنماء و پبلک اكاؤنٹس كمیٹی كے چیئرمین اخترحسین لانگو نے كہا ہے كہ شیخ رشید جیسے لوگ سیاسی تاریخ سے نابلد ہونے كی وجہ سے ہمیشہ دوسروں كی كردار كشی كرتے نظر آئے ہیں

سردار اختر جان مینگل كی سیاسی تاریخ كسی سے ڈھكی چھپی نہیں۔شیخ رشید پر تنقید کرتے ہوئے كہا كہ بدقسمتی سے ڈكٹیٹر پرویز مشرف كے ساتھی آج سردار اختر جان مینگل اور مینگل قبیلے كے خلاف باتیں كررہے ہیں، جسكی تاریخ سے دنیا واقف ہے۔ مینگل قبیلے اور سردار عطاءاللہ مینگل كے خاندان كی سیاسی جدوجہد تاریخ كا حصہ ہے مگر تاریخ سے نابلد آج اُن كے خلاف ایسے الفاظ استعمال كررہے ہیں جس سے ان كی بلوچستان دشمنی واضح ہو رہی ہے۔
اخترحسین لانگو نے یہ بھی كہا كہ بلوچستان نیشنل پارٹی كی بلوچستان كے لئے جدوجہد اور حالیہ گورنمنٹ كا حصہ بننے كے لئے دی گئی شرائط سب كے سامنے ہے۔ ہم نے ہمیشہ اجتماعی مفاد كی بات كی ہے اور پاكستان تحریک انصاف كی حمایت پارٹی قائدین نے بھی 6 نكات پر عملدرآمد کرنے پر تھی مگر آج وفاقی وزیر كے الفاظ انتہائی توہین آمیز ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم مطالبہ كرتے ہیں كہ شیخ رشید فوری طور پر معافی مانگیں۔

یہ بھی پڑھیں

حکومت کی کرسی ہل رہی ہے، سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی

حکومت کی کرسی ہل رہی ہے، سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی

کوئٹہ: خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے