کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دیدی گئی

کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دیدی گئی

اسلام آباد: سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کراچی کے صارفین کیلئے بجلی ٹیرف ایک روپیہ 9 پیسے سے2 روپے 89 پیسے تک مہنگا ہوجائے گا

عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت 37 لاکھ 25 ہزارسے زائد درخواست گزاروں کو12 ہزارروپے معاونت فراہم کرنے کیلئے 29 ارب 72 کروڑ روپے جاری کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔
یہ امداد رواں مالی سال کے دوران احساس پروگرام کیلئے مختص 200 ارب روپے میں سے صوبائی، علاقائی اورضلعی کوٹہ سے قطع نظر فراہم کی جائیگی۔ تخفیف غربت ڈویژن نے31 لاکھ نئے مستحقین کو امداد فراہم کرنے کی سفارش کی تھی۔
ای سی سی نے سال کے آخر میں یوریا کے بفرسٹاک کو مقررہ سطح پربرقراررکھنے کیلئے ایس این جی پی ایل نیٹ ورک پرچلنے والے 2بند پلانٹس ایگری ٹیک اور فاطمہ فرٹیلائزرز کو جولائی سے لیکرستمبرتک تین ماہ کیلئے756 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کی شرح سے گیس فراہم کرنے کی منظوری بھی دی۔
ای سی سی اجلاس میں سردیوں میں سوئی ناردرن گیس کمپنی کی طرف سے گھریلو صارفین کو 74 ارب روپے مالیت کی درآمدی ایل این جی کی فراہمی پر غور کیاگیا۔سوئی ناردرن کی طرف سے بتایا گیا کہ 91 فیصد گھریلو صارفین121 روپے ماہانہ بل ادا کرتے ہیں، ای سی سی نے اوگرا کو معاملہ کو حل تلاش کرنے کی ہدایت کر دی، اس معاملے میں پالیسی سازی کی جائے گی تاکہ گیس کے شعبے میں گردشی قرض کو روکا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں

نوازشریف اور مریم نواز کے خلاف مقدمات بالکل واضح ہیں

نوازشریف اور مریم نواز کے خلاف مقدمات بالکل واضح ہیں

 اسلام آباد: نیب نے مریم نواز کو آج طلب کیا تھا تاہم مسلم لیگ (ن) …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے