جوکووچ اور ان کی اہلیہ جیلینا کی کرونا ٹیسٹ رپورٹس منفی آگئیں

جوکووچ اور ان کی اہلیہ جیلینا کی کرونا ٹیسٹ رپورٹس منفی آگئیں

بلغراد: کرونا سے متاثر ہونے کے 9 دن بعد جووکوچ اور جیلینا دونوں صحتیاب ہوگئے عالمی نمبر ون کھلاڑی ’ایڈریا ٹورنامنٹ‘ کھیلنے کے بعد دیگر ٹینس کھلاڑیوں سمیت کرونا کا شکار ہوگئے تھے

کھلاڑی اور ان کی اہلیہ نے 10 دن قرنطینہ میں گزارے، اس دوران انہوں نے کرونا سے بچاؤ کے لیے ہرممکن اقدامات کیے، بعد ازاں دوبارہ ٹیسٹ سے ثابت ہوا کہ ان میں کروناوائرس ختم ہوچکا ہے۔
سربین ٹینس اسٹار کو کرونا کے شکار ہونے پر شدید تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑا تھا کیوں کہ وہ سماجی فاصلہ سمیت دیگر حفاظتی اقدامات کو خاطر میں نہیں لارہے تھے جس پر جوکووچ نے چاہنے والوں سے معافی بھی مانگی۔

یہ بھی پڑھیں

ورلڈکپ 2019 میں بھارتی ٹیم کی شکست پر عبد الرزاق بھی بول پڑے

سابق پاکستانی آل راؤنڈر عبدالرزاق کا کہنا ہے کہ یہ حقیقت ہے کہ بھارت ورلڈکپ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے