اسمارٹ لاک ڈاؤن ڈی ایچ او ملیر کی تجویز پر لگایا جارہا ہے

اسمارٹ لاک ڈاؤن ڈی ایچ او ملیر کی تجویز پر لگایا جارہا ہے

کراچی: نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن ڈی ایچ او ملیر کی تجویز پر لگایا جارہا ہے، اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ گلشن حدیدیوسی 6فیز ون اور ٹو میں ہوگا

نوٹی فکیشن کے مطابق گلشن حدیدفیز ون اور ٹو کی سڑکیں 5دن تک مکمل سیل رہیں گی، اسمارٹ لاک ڈاؤن کا آغاز آج سے 7جولائی تک رہے گا جبکہ میڈیکل اسٹور اور اشیائےخورونوش کی دکانیں لاک ڈاؤن سے مستثنیٰ ہوں گی۔
گزشتہ روز کراچی کے مختلف علاقوں میں لاک ڈاؤن ختم کیا گیا تھا لیکن اب صرف ملیر کے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کیا جائے گا، جس کا آغاز آج سے ہورہا ہے۔
کراچی کی 39 یوسیز میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کی مدت گزشتہ آج رات 12 بجے ختم ہوگی، کمشنر نے آئندہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کا اختیار ہیلتھ ایڈوائزری پر ڈی سیز کو دے دیا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ کرونا کیسز بڑھنے کی صورت میں مخصوص علاقوں کو بند کیا جائے گا، آئندہ اسمارٹ لاک ڈاؤن ڈی سیز اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے فیصلہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

پچھلے 20 سال میں کراچی میں کچھ نہیں کیا گیا

پچھلے 20 سال میں کراچی میں کچھ نہیں کیا گیا

کراچی: سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے