آسٹریلیا میں پہلی بار کرونا کے خلاف مؤثر ویکسین تیار کی گئی ہے

آسٹریلیا میں پہلی بار کرونا کے خلاف مؤثر ویکسین تیار کی گئی ہے

سڈنی: ویزائن نامی کمپنی نے ’کوویکس 19‘ نامی ویکسین کوویڈ 19 کے خلاف تیار کی ہے، ایڈلیڈ اسپتال میں اس کا ٹیسٹ انسانوں پر کیا جائے گا، اس مرحلے کو عبور کرنے کے لیے 40 رضاکاروں کا انتخاب کیا گیا ہے

وولنٹیئرز کی عمریں 18 سے 65 سال کے درمیان ہیں جن پر ویکسین کے تجربات ہوں گے، ممکنہ طور پر انہیں تین ماہ کے لیے کروناویکسین کی دو خوراک دی جائیں گی اور اس کے بعد ان کے خون ٹیسٹ لیے جائیں گے۔
خون ٹیسٹ کے ذریعے ان کی قوت مدافعت اور انٹی باڈیز چیک کی جائیں گی۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ مذکورہ ویکسین ماضی کے سارک وبا کے خلاف استعمال ہونے والی دوا کے طرز کی ہے۔
ویزائن کا کہنا ہے کہ ان کی کمپنی گزشتہ 18 سالوں سے مہلک بیماریوں کی دوا تیار کررہی ہے، ممکنہ طور پر وبائی مرض کرونا کے خلاف کامیاب اور مؤثر ترین ویکسین بھی تیار کرلے گی۔

یہ بھی پڑھیں

سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان اہم معاہدہ طے پایا گیا

سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان اہم معاہدہ طے پایا گیا

اسرائیل: اسرائیلی حکام کے مطابق موساد کے نام سے مشہور اسرائیلی خفیہ ایجنسی کے چیف، …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے