قومی بچت اسکیموں میں ادارہ جاتی سرمایہ کاری پر پابندی عائد کردی

قومی بچت اسکیموں میں ادارہ جاتی سرمایہ کاری پر پابندی عائد کردی

اسلام آباد: وفاق کی جانب سے نیشنل سیونگ اسکیموں میں ادارہ جاتی سرمایہ کاری پر پابندی عائد کردی گئی، عائد پابندی کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگیا ہے

وفاقی حکومت نے پابندی کے اطلاق سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا ، جس میں کہا گیا تمام محکموں کی جانب سے ہر قسم کی سیونگ اسکیمز میں سرمایہ کاری پر پابندی ہوگی ، ادارہ جاتی سرمایہ کاری پرپابندی اسٹیٹ بینک کی سفارشات کی بنیاد پرعائد کی گئی۔
اس حوالے سے سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگزکو بھی ضروری اقدامات کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
گذشتہ ماہ قومی بچت اسکیموں کےشرح منافع میں مزید کمی کر دی گئی تھی اور کہا گیا تھا کہ نئے ریٹ کا اطلاق 2 جون 2020 سے نئی سرمایہ کاری پرہوگا۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق ڈیفنس سرٹیفیکیٹ میں شرح منافع میں 0.49 فیصد کی کمی کردی گئی، جس کے بعد ڈیفنس سرٹیفکیٹ کا نیا شرح منافع 8.05 فیصد ہوگیا تھا۔
حکومت کی جانب سے بہبود اور پنشن سرٹیفکیٹ پرمنافع کی شرح 0.48فیصدکم کرکے 9.84 فیصد اور سیونگ اکاؤنٹ پر منافع کی شرح 0.50 فیصد کم کرکے 6.50 فیصد کردی گئی تھی۔
نوٹیفیکیشن میں بتایا گیا تھا کہ اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹ پر منافع 0.90 فیصد کم کرکے 7.10 فیصد کردیاگیا ہے جبکہ ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پرمنافع کی شرح 0.84 فیصدکم کرکے7.44 فیصدکردی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو توہین عدالت کا نوٹس جاری

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو توہین عدالت کا نوٹس جاری

اسلام آباد: دوران سماعت کراچی سرکلر ریلوے کا معاملہ زیر غور آیا تو چیف جسٹس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے