لینڈ سلائیڈنگ سے 100 سے زائد افراد ہلاک

لینڈ سلائیڈنگ سے 100 سے زائد افراد ہلاک

میانمار: حکام کا کا بتانا ہےکہ ریسکیو آپریشن میں اب تک 113 کان کنوں کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں جب کہ تیز بارش کے باعث بھی سرچ آپریشن جاری ہے

واقعہ شمالی میانمار میں پیش آیا جہاں شدید بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ ہوئی جس سے قیمتی پتھروں کی تلاش کے لیے کام کرنے والے متعددد مزدور مٹی کے تودے تلے دب گئے۔
ریسکیو حکام نے 100 سے زائد مزدوروں کی لاشیں نکالنے کی تصدیق کرتے ہوئے ہوئے کہا مزید مزدور مٹی تلے دبے ہوئے ہیں جس سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
شمالی میانمار کے علاقے ہپکانت کی کانوں میں خطرناک لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات پیش آتے رہتے ہیں جس کی وجہ سے قیمتی پتھروں کی تلاش کے لیے کام کرنے والے مزدوروں کی جان کو خطرہ لاحق رہتا ہے۔
عینی شاہدین کا بتانا ہےکہ جیسے ہی مٹی کا تودہ گرا تو تمام مزدورں نے بھاگنے کی کوشش کی لیکن وہ سب نیچے دب گئے جب کہ وہ مدد کے لیے چلا رہے تھے اور اس وقت ان کی کوئی مدد نہیں کرسکا۔

یہ بھی پڑھیں

کینیڈا نے پاکستان کو اسٹوڈنٹ ڈائریکٹ اسٹریم میں شامل کر رکھا ہے

کینیڈا نے پاکستان کو اسٹوڈنٹ ڈائریکٹ اسٹریم میں شامل کر رکھا ہے

اوٹاوا: پاکستان ہائی کمشنر رضا بشیر تارڑ نے کینیڈین ریڈیو کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے