نیویارک میں پی آئی اے کے ہوٹل کی فروخت پر تبادلہ خیال

نیویارک میں پی آئی اے کے ہوٹل کی فروخت پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: نجکاری کمیشن میں موجود ذرائع نےبتایا کہ وزیراعظم کے مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی سربراہی میں نیویارک میں ہوٹل کی فروخت سے متعلق ایک نکاتی ایجنڈے پر سی سی او پی کا اجلاس گزشتہ روز ہونا تھا لیکن وفاقی کابینہ کے اجلاس کی وجہ سے اسے ایک روز کے لیے ملتوی کردیا گیا

پی آئی اے آپریشن کی معطلی اور مختلف ایئر لائنز کی جانب سے پاکستان سے تعلق رکھنے والے پائلٹس اور انجینئرز کو گراؤنڈ کرنے کے فیصلے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی نے پائلٹس کے جعلی اور مشکوک لائسنسز سے متعلق وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کے ‘مقصد’ کے بارے میں عدالتی انکوائری کا مطالبہ کیا ہے۔
پاکستان پیپلزپارٹی نے غلام سرور خان کے بیان کو قومی ایئرلائن اور اس کے اثاثوں کو حکومت کے قریبی ساتھیوں کو کم قیمت پر پر فروخت کرنے کی کوشش قرار دیا۔
پیپلز پارٹی نے متنازع بیان کے ذریعے ملک کو بدنام کرنے پر وفاقی وزیر ہوابازی سے مستعفی ہونے اور ان پر غداری کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔
پیپلز پارٹی کے سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ پائلٹس کے مبینہ جعلی لائسنسز سے متعلق وفاقی حکومت کے ‘غیر ذمہ دارانہ بیان’ کے باعث قومی ایئرلائن پر سنگین نتائج مرتب ہوئے۔
یورپی ممالک اور برطانیہ کی جانب سے پی آئی اے کے آپریشنز معطل کرنے کے فیصلے کے نتیجے میں قومی ایئرلائن کا تقریباًورچوئل شٹ ڈاؤن ہوجائے گا۔ رضا ربانی نے کہا کہ 24 جون کو قومی اسمبلی میں کراچی میں پی آئی اے کے حالیہ مسافر طیارہ حادثے اور دیگر 4 فضائی حادثات سے متعلق انکوائری رپورٹس پیش کرتے ہوئے وزیر ہوا بازی کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انکوائری رپورٹس پیش کرتے ہوئے وزیر ہوا بازی کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایسے بیان کے محرکات اور مقصد سے متعلق جوڈیشل انکوائری لازمی ہونی چاہیے۔
پیپلزپارٹی کے سینیٹر نے کہا کہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ حکومت کے قریبی ساتھیوں کو پی آئی اے کی نجکاری کی بنیاد اور وجوہات تیار کی جارہی ہیں۔
اس سلسلے میں انہوں نے 29 جون کو کابینہ ڈویژن سے یکم جولائی کو روزویلٹ ہوٹل کے ایجنڈا پر سی سی او پی اجلاس سے متعلق ‘ خفیہ اور انتہائی فوری’ نوٹس کا حوالہ دیا۔
رضا ربانی نے کہا کہ اس سے قبل کی گئی نجکاری کا نتیجہ قوم کے سامنے ہے، کیا کے الیکٹرک نے بہتر خدمات کے معاملے میں لوگوں کی مدد کی ہے؟
انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن پرائیویٹ لمیٹڈ(پی ٹی سی ایل) کی نجکاری کی گئی تھی اور آج تک اتصالات کے خلاف بھاری رقم موجود ہے۔ پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہا کہ دونوں نجکاریاں اس وقت ہوئیں جب وزیراعظم کے موجودہ مشیر خزانہ گزشتہ حکومتوں میں موجود تھے جس میں پی پی پی کی اپنی حکومت بھی شامل ہے۔
سینیٹ میں پاکستان پیپلزپارٹی کی پارلیمانی رہنما شیری رحمٰن نے ایک بیان میں کہا کہ وزیر ہوابازی نے پائلٹس کے جعلی اور مشکوک لائسنسز کی بات کی جبکہ بدقسمت پی کے -8303 کے پائلٹس جعلی نہیں تھے۔

یہ بھی پڑھیں

سال 2020 کی تیسری قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز آج سے ہوگیا

سال 2020 کی تیسری قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز آج سے ہوگیا

اسلام آباد: سربراہ نیشنل ایمرجنسی آپریشنل سینٹر فار پولیو (این ای او سی) ڈاکٹر صفدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے