بہت واویلا مچا کہ پاکستان دنیا کو کورونا ایکسپورٹ کررہا ہے

بہت واویلا مچا کہ پاکستان دنیا کو کورونا ایکسپورٹ کررہا ہے

اسلام آباد: پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دنیا کے کئی ممالک نے یہ شرائط عائد کردی ہیں کہ وہاں پہنچنے والے مسافروں کا ٹیسٹ ہوچکا ہے

ہم نے پہلے ہی یہ پالیسی اختیار کرلی تھی کہ جس طرح آنے والوں کو اسکین کیا جارہا ہے اور سوال جواب کیے جاتے ہیں اسی طرح باہر جانے والوں کا اسکین بھی کیا جائے گا۔
جن افراد میں بیماری کی علامات پائی جائیں یا ان کے رابطوں میں کوئی کورونا سے متاثر شخص رہ چکا ہے ان کے لیے لازم ہے کورونا کا ٹیسٹ کروا کر ایئرپورٹ آئیں ورنہ سفر نہیں کرنے دیا جائے گا۔
اگر یہاں سے مسافر چلیں بھی جائیں لیکن ان ممالک میں آپ کو آگے جانے نہیں دیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ کچھ افراد کورونا ٹیسٹ کے غلط سرٹیفکیٹ لے کر گئے اور وہاں جا کر ان کا ٹیسٹ مثبت آگیا جس سے ملک کا نام بدنام ہوا
معید یوسف نے کہا کہ بہت واویلا مچا کہ پاکستان دنیا کو کورونا ایکسپورٹ کررہا ہے اس کی میں سختی سے تردید کررہا ہوں ہماری معلومات کے مطابق ایسے واقعات میں پاکستانیوں کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو توہین عدالت کا نوٹس جاری

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو توہین عدالت کا نوٹس جاری

اسلام آباد: دوران سماعت کراچی سرکلر ریلوے کا معاملہ زیر غور آیا تو چیف جسٹس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے