حکومت منڈیاں لگانے کی اجازت دیکر ان کے قیام پر تشویش کا اظہار بھی کر رہی ہے

حکومت منڈیاں لگانے کی اجازت دیکر ان کے قیام پر تشویش کا اظہار بھی کر رہی ہے

کراچی: ایک جانب حکومت سندھ مویشی منڈی لگائے جانے کی اجازت دے رہی ہے تو دوسری جانب حکومتی شخصیات مویشی منڈیوں کو کورونا وائرس کے مزید پھیلاؤ کا اہم ذریعہ بھی قرار دے رہی

سندھ لوکل گورنمنٹ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے گزشتہ ماہ 3 جون کو شہر میں مویشی منڈیاں ایس او پی کے تحت لگائے جانے سے متعلق ایک حکم نامہ جاری کیا تھا جس میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے حوالے سے مختلف ہدایات جاری کی گئی تھیں کہ مویشی منڈی ان ہدایات کی روشنی میں قائم کی جا سکتی ہیں۔
شہر میں قائم مویشی منڈیاں جو کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے بند تھیں وہاں پر قربانی کے جانوروں کی نہ صرف آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا بلکہ خرید و فروخت بھی شروع ہوگئی اور اس دوران سپر ہائی وے پر بھی مویشی منڈی قائم کر دی گئی جہاں اندرون سندھ سمیت ملک بھر سے قربانی کے جانور فروخت کے لیے لائے جا رہے ہیں۔
وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کہتے ہیں کہ عیدالاضحیٰ پر مویشی منڈی نہ لگانے کی تجویز دی ہے،وزیر اطلاعات ناصر شاہ کا کہنا ہے کہ مویشی منڈیاں نہ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔
صوبائی وزیر صحت و بہبود آباد کے ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کی جانب سے گزشتہ ماہ 27 جون کو ویڈیو بیان جاری کیا گیا جس میں انھوں نے عیدالاضحیٰ سے قبل لگنے والی مویشی منڈیوں سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا سبب اور اس میں تیزی آنے کے خدشے کا اظہار کیا تھا تاہم ایک جانب حکومتی وزرا مویشی منڈیوں کے قیام کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کررہے ہیں تو دوسری جانب شہر میں قائم مویشی منڈیوں میں قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت زور و شور سے جاری ہے۔
سپر ہائی وے سمیت دیگر مویشی منڈیوں کا رخ کررہی ہے،بظاہر ایس او پی پر عمل کے حوالے سے اعلانات تو ضرور کیے جا رہے ہیں،اندرون ملک سے آنے والے بیوپاری اور قربانی کے جانوروں کی رکھوالی کے لیے آنے والے ان کے ملازمین کی جانب سے ذرا سی بھی بے احتیاطی یا تو قربانی کے جانور خریدنے کے لیے جانے والوں کو متاثر کرسکتی ہے یا وہ خود متاثر ہو سکتے ہیں۔
حکومت سندھ پہلے سوچ لے کہ اسے کرنا کیا ہے ایک جانب تو عیدالاضحیٰ کے موقع پر مویشی منڈیاں لگائے جانے کی اجازت دی جارہی ہے تو دوسری جانب خود ان مویشی منڈیوں کے قیام پرتشویش کا اظہار کررہی ہے جس سے ان کی بوکھلاہٹ کا بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

کراچی سرکلر ریلوے عوام کے ساتھ بھونڈا مذاق ہے

کراچی سرکلر ریلوے عوام کے ساتھ بھونڈا مذاق ہے

کراچی: حافظ نعیم الرحمن نے جماعت اسلامی کے مرکز ادارہ نورِ حق کراچی میں پریس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے