پاکستان کو چینی بینکوں سے 1.3ارب ڈالر موصول ہوگئے

پاکستان کو چینی بینکوں سے 1.3ارب ڈالر موصول ہوگئے

کراچی: پاک چین لازوال دوستی کی نئی مثال قائم کردی اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے جاری بیان میں کہا ہے کہ چین کی جانب سے 1.3 ارب ڈالرموصول ہوگئے ہیں

مرکزی بینک کو چینی بینک سے رقم موصول ہوئی ، یہ رقم ترقیاتی منصوبوں کورونا سے نمٹنے اور غیرملکی ادائیگیوں کیلئے دی گئی۔
مرکزی بینک کو تیئیس جون سے اب تک تین ارب ڈالر موصول ہوچکے ہیں۔
گذشتہ ہفتے پاکستان کو عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک اور ایشین انفرااسٹرکچرانویسٹمنٹ بینک کی جانب سے 50، 50کروڑ ڈالر موصول ہوئے تھے، مالیاتی اداروں کی جانب سے رقم کووڈنائنٹین ایکٹو رسپانس پروگرام کے تحت دی گئی تھی۔
ماہرین کا کہنا تھا کہ مختلف منصوبوں کے لیے ملنے والی اس رقم سے حکومت کی مالی مشکلات میں کمی آئے گی۔
اپریل میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے پاکستان کو ایک ارب 39 کروڑ ڈالر کی رقم موصول ہوئی تھی، رقم قسط ریپڈفنانس انسٹرومنٹ کےتحت موصول ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں

کے الیکٹرک نے نیپرا کی عوامی سماعت کے بعد شہریوں کو مزید تنگ کرنا شروع کردیا

کے الیکٹرک نے نیپرا کی عوامی سماعت کے بعد شہریوں کو مزید تنگ کرنا شروع کردیا

کراچی: کے الیکٹرک نے شدید گرمی کے موسم میں بھی شہرکے متعدد علاقوں میں 3 …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے