قومی ایئرلائن کو ایک اور اسکینڈل کا سامنا

قومی ایئرلائن کو ایک اور اسکینڈل کا سامنا

لاہور: پی آئی اے سیالکوٹ دفتر میں کچھ عہدیداروں نے رقم بنانے کے لیے قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اٹلی اور پیرس کے لیے خصوصی پروازوں میں 50 یا اس سے زائد پرانے ٹکٹ ہولڈرز کو جگہ دی (ایڈجسٹ کیا)

پالیسی کے مطابق پی آئی اے کووڈ 19 وبا سے پہلے (مارچ کے وسط سے) جاری ہونے والے ٹکٹس کے حامل مسافروں کو کسی مقام کے لیے ایڈجسٹ نہیں کرسکتی۔
خصوصی پروازوں کے لیے پی آئی اے نئے ٹکٹ جاری کر رہی ہے جس کی قیمت کورونا وائرس کی وبا سے پہلے ریگولر پروازوں کے لیے جاری ہونے والے ٹکٹ کے مقابلے میں دُگنی ہے۔
عہدیداروں نے اٹلی اور پیرس کے سفر کے لیے اپنے ہولڈرز (مسافروں) سے اضافی رقم حاصل کرکے پرانے خریدے گئے ٹکٹس کو ایڈجسٹ کیا’، ساتھ ہی یہ بھی بتایا گیا کہ عہدیداروں نے یہ دھوکا دہی (فراڈ) کچھ ٹریول ایجنٹس کے تعاون سے کی۔
انہوں نے کہا کہ ‘مجرموں’ (عہدیداروں) نے اس چال کے ذریعے تقریباً 80 لاکھ روپے بنائے جبکہ عہدیداروں کے اس دھوکے کے ذریعے پی آئی اے ایک بڑی رقم سے محروم بھی رہی۔
ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس فراڈ کے بارے میں معلوم ہوگیا تھا جس کے بعد ملوث افراد کے خلاف انکوائری بھی شروع کردی گئی۔
تاہم اس معاملے پر کوئی جواب دینے کے لیے پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ حفیظ دستیاب نہیں تھے۔
اس سے قبل پاکستان کے لیے خصوصی پروازوں سے مستفید ہونے والوں نے کسی بھی حادثے کی صورت میں ٹکٹس کے حصول، مہنگے کرایوں اور ناقابل واپسی ٹکٹس پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔
قبل ازیں وفاقی حکومت نے پی آئی اے کے بجائے قومی ڈیٹابیس اور رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کو کہا تھا کہ امریکا سے واپسی آنے والوں کے لیے ٹکٹس بک کریں۔
امریکا میں پاکستانی سفارتخانے اور پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کے درمیان رابطوں کے فقدان نے وہاں پھنسے ان مسافروں کے لیے ٹکٹ کے حصول میں مشکلات کو جنم دیا جو اپنی زمین واپس آنا چاہتے تھے۔
22 مئی کو کراچی میں پی آئی اے کے طیارے کو پیش آنے والے حادثے کے متاثرین میں سے ایک کے اہل خانہ نے سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا کہ سپریم کورٹ کو ‘مافیا’ کے خلاف ایکشن لینا چاہیے، جس نے ان کے بقول سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) اور قومی ایئرلائن کو تباہ کردیا ہے، ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ کیریج ایکٹ قانون کے مطابق انشورنس کی رقم کو جلد جاری کیا جائے۔
حادثے میں اپنی والدہ کو کھودینے والے دانش اعوان کا کہنا تھا کہ ماضی میں مہلک حادثات کا ایک تسلسل ہے لیکن کچھ تبدیل نہیں ہوا کیونکہ ہم نے ان حادثات سے کوئی سبق نہیں سیکھا۔
انہوں نے کہا کہ ہم سپریم کورٹ سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ ان لوگوں کے خلاف کارروائی کرے جنہوں نے اس ملک کی ایئرلائن انڈسٹری اور سی اے اے کو تباہ کردیا۔
کیریج ایکٹ قانون کے مطابق متاثرہ خاندانوں کو فوری طور پر مالی معاوضہ (انشورنس) فراہم کیا جانا چاہیے۔
22 مئی کو لاہور سے کراچی آنے والی پی آئی اے کی پرواز جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب رہائشی علاقے ماڈل کالونی میں گرکر تباہ ہوگئی تھی، جس کے نتیجے میں عملے اور مسافروں سمیت 97 افراد جاں بحق ہوئے تھے جبکہ 2 مسافر خوش قسمتی سے محفوظ رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

پی آئی اے انتظامیہ نے بھی فضائی میزبان کی کینیڈا میں پراسرار گمشدگی کا نوٹس

پی آئی اے انتظامیہ نے بھی فضائی میزبان کی کینیڈا میں پراسرار گمشدگی کا نوٹس

لاہور:فضائی میزبان یاسر پی آئی اے کی پرواز سے ٹورنٹو پہنچا تھا، فضائی میزبان امیگریشن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے