احتساب عدالت نے پرویز اشرف کو پیراں غائب ریفرنس میں بری کردیا

احتساب عدالت نے پرویز اشرف کو پیراں غائب ریفرنس میں بری کردیا

اسلام آباد: احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے پیراں غائب ریفرنس میں فیصلہ سناتے ہوئے راجہ پرویز اشرف سمیت 8 ملزمان کو بری کردیا

دیگر ملزمان میں اسماعیل قریشی، شاہد رفیع، شوکت ترین، طاہر بشارت چیمہ ،محمد سلیم عارف،چوہدری عبدالقدیر ،اقبال علی شاہ شامل ہیں۔
نیب نے پیراں گھیب رینٹل پاور ریفرنس میں ملزمان کی بریت کے خلاف اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
نیب راولپنڈی کی جانب سے 2014 میں پیراں غائب ریفرنس دائر کیا گیا تھا۔ 192 میگا واٹ کا رینٹل پاور پلانٹ ملتان کے علاقے پیراں غائب میں لگایا گیا تھا اور اس منصوبے میں راجہ پرویز اشرف پر بطور وزیر پانی و بجلی کرپشن اور اختیارات کے غلط استعمال کا الزام تھا۔

یہ بھی پڑھیں

ملک بھر میں کرونا سے اموات کی تعداد 6 ہزار 444 ہو گئی ہے

ملک بھر میں کرونا سے اموات کی تعداد 6 ہزار 444 ہو گئی ہے

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے