قابض بھارتی فوج کی فائرنگ سے 7 کشمیری شہید، متعدد زخمی

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا سلسلہ جاری ہے اور قابض فوج کی مظاہرین پر اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں 7 کشمیری شہید جب کہ متعدد زخمی ہو گئے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع بڈگام میں بھارت کے ڈھونگ ضمنی انتخاب کے دوران مظاہرہ کرنے والوں پر قابض فوج نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں  7 کشمیری شہید جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔ اس کے علاوہ مظاہرین کو روکنے کے لیے بھارتی فوج کی جانب سے چھرے والی بندوق کا بھی استعمال کیا گیا جس کے نتیجے میں  خواتین سمیت متعدد نوجوان زخمی ہو گئے۔

دوسری جانب دفتر خارجہ نے مقبوضہ کشمیرمیں نہتے کشمیریوں کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مقبوضہ وادی میں  بھارتی فوج کے مظالم کو فوری رکوانے کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ برس جولائی میں برہان وانی کی شہادت کے بعد  سے مقبوضہ کشمیر میں شروع ہونے والی آزادی کی تحریک کو کچلنے کے لیے قابض بھارتی فوج وادی میں انسانیت سوز مظالم ڈھارہی ہے اوراب تک بھارتی فوج کے ہاتھوں سیکڑوں کشمیری شہید اورہزاروں زخمی ہوچکے ہیں جب کہ قابض فوج کے مظاہرین پر  پیلٹ گن کے استعمال سے سیکڑوں کشمیری بصارت سے بھی محروم ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

تنازعہ کشمیر کی بدولت پورا جنوبی ایشیا ایک ہیجانی کیفیت کا شکار ہے، مسعود خان

صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عاصمہ شاکر کی کتاب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے