مقبوضہ کشمیر میں سرکاری عمارت پر قابض 2 افراد ہلاک کر دیئے، ایک کی تلاش جاری: بھارتی فورسز کا دعویٰ

سرینگر (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں عمارت پر حملہ کرنے والے 2 افراد کو ہلاک کر دیا گیا ہے جبکہ 1 کی تلاش جاری ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران 2 حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا ہے جبکہ ایک کی تلاش ابھی جاری ہے۔ 
واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں 3 مسلح افراد نے ایک سرکاری عمارت پر قبضہ کر لیا تھا جس کے بعد سیکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں بھارتی فوج کے کمانڈوز کے کیپٹن سمیت 5 بھارتی فوجیہلاک  گئے تھے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 3 مسلح افراد نے پہلے پولیس چوکی پر فائرنگ کی اور کریکر پھینکا جس کے بعد وہ قریبی سرکاری عمارت میں داخل ہوگئے جبکہ قابض بھارتی فوج نے موقع پر پہنچ کر عمارت کو گھیرے میں لے لیا اور فائرنگ کا تبادلہ شروع ہو گیا تاہم اب بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ان میں سے 2 حملہ آوروں کو مار دیا گیا ہے جبکہ ایک کی تلاش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

صدر آزاد کشمیر کا بھارت کے خلاف سلامتی کونسل میں جانے کا اعلان

صدر آزاد کشمیر کا بھارت کے خلاف سلامتی کونسل میں جانے کا اعلان

مظفرآباد: صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدامات کے خلاف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے