نیپرا میں نمائندے نامزد کرنا صوبوں کا اختیار ہے

نیپرا میں نمائندے نامزد کرنا صوبوں کا اختیار ہے

کراچی: صوبائی وزیر امتیاز شیخ نے نیپرا میں صوبوں کی نمائندگی کا اختیار ختم کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اختیار صوبوں سے لینا اٹھارویں ترمیم پر حملے کے مترادف ہے

امتیاز شیخ کا کہنا تھا کہ شبلی فراز نے سینیٹ سے نیپرا ایکٹ میں ترامیم کا بل منظور کرایا، نیپرا میں نمائندے نامزد کرنا صوبوں کا اختیار ہے، نیپرا میں صوبائی حکومت کی مرضی سے نمائندے نامزد نہ ہوں تو اس پر احتجاج کریں گے۔
نیپرا نمائندوں کی نامزدگی کا اختیار واپس لینے پر امتیاز شیخ نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے رابطہ کر کے انھیں چھوٹے صوبوں کی تشویش سے آگاہ کیا، جس پر چیئرمین سینیٹ نے چھوٹے صوبوں کے مفاد کے تحفظ کے عزم کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں

لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں فنی خرابی اور لوڈ مینجمنٹ کے نام پر لوڈ شیڈنگ شروع

لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں فنی خرابی اور لوڈ مینجمنٹ کے نام پر لوڈ شیڈنگ شروع

کراچی: کراچی کے مختلف علاقوں میں بدترین لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، کے الیکٹرک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے