عبد العلیم خان کا کہنا تھا کہ صرف فنکشنل فلور ملز کو گندم دیں گے

عبد العلیم خان کا کہنا تھا کہ صرف فنکشنل فلور ملز کو گندم دیں گے

لاہور: وزیر خوراک پنجاب عبدالعلیم خان سے فلورملز ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی جس میں پنجاب میں فلور ملز کو گندم جاری کرنےکی مختلف تجاویز پر غور کیا گیا

عبد العلیم خان کا کہنا تھا کہ صرف فنکشنل فلور ملز کو گندم دیں گے، فہرستیں بن رہی ہیں،فلور ملز کی تصدیق کے لیے خفیہ اداروں سے مدد لے رہے ہیں۔
وزیر خوراک پنجاب کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر آٹے کی قیمت کم سے کم رکھنا چاہتے ہیں،آئندہ 3 ماہ میں خوراک کے شعبے میں نئی پالیسی لا رہے ہیں۔
ملک میں جتنی گندم کم ہو گی اتنی درآمد کر لی جائے گی،آٹے کی ٹارگٹڈ سبسڈی پر بھی کام ہو رہا ہے۔
گزشتہ ماہ وزیر خوراک پنجاب کا کہنا تھا کہ گندم خریدکا 45 لاکھ میٹرک ٹن کا سب سے بڑا ہدف مقرر کیاگیا،پنجاب کی تاریخ میں اتنی بڑی مقدار میں گندم پہلے نہیں خریدی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

نیب احتساب کا نہیں،پولیٹیکل انجینئرنگ کا ادارہ ہے

نیب احتساب کا نہیں،پولیٹیکل انجینئرنگ کا ادارہ ہے

لاہور: رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ نیب احتساب کا نہیں،پولیٹیکل انجینئرنگ کا ادارہ ہے،چیئرمین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے