کورونا وائرس کی آگاہی کیلئے 'مسٹر بین' بھی میدان میں آگیا

کورونا وائرس کی آگاہی کیلئے ‘مسٹر بین’ بھی میدان میں

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) عوام کو کورونا وائرس سے متعلق تمام تر معلومات اور آگاہی پھیلانے کے لیے سرگرم عمل ہے اور اس سلسلے میں ڈبلیو ایچ او عوام سے جُڑنے کے لیے نت نئے طریقے آزما رہا ہے

اب ڈبلیو ایچ او نے آگاہی کے لیے الگ راستہ اپنایا ہے اور حال ہی میں عالمی ادارہ صحت کی جانب سے یوٹیوب پر ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی جس میں کورونا وائرس سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر بتائی جارہی ہیں۔
لیکن اس ویڈیو کی خاص بات یہ ہے کہ ڈبلیو ایچ او نے آگاہی پھیلانے کے لیے معروف مزاحیہ کامیڈین مسٹر بین کے کارٹون کا سہارا لیا ہے جو لوگوں کی توجہ مبذول کر رہا ہے۔
ویڈیو میں کورونا وائرس سے بچنے کے لیے احتاطی تدابیر برتنے اور حفظانِ صحت کے اصولوں پر عمل کرنے کے بارے میں بتایا جا رہا ہے۔
ڈبلیو ایچ او کی اس ویڈیو کو یوٹیوب پر ہزاروں لوگوں کی جانب سے دیکھا جا چکا ہے جب کہ ویڈیو پر عالمی ادارہ صحت کی کاوشوں کو بھی سراہا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

یوڈسن نے اعلان کیا ہےموٹر سائیکل مارکیٹ انڈیا سے اپنا کاروبار سمیٹ رہی ہے

یوڈسن نے اعلان کیا ہےموٹر سائیکل مارکیٹ انڈیا سے اپنا کاروبار سمیٹ رہی ہے

انڈیا: امریکہ کی مقبول موٹر سائیکل بنانے والی کمپنی ہارلے ڈیوڈسن نے اعلان کیا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے