پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 25 روپے 58 پیسے کا اضافہ

پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 25 روپے 58 پیسے کا اضافہ

اسلام آباد: وزارت خزانہ نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کی سفارش پر پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 25 روپے 58 پیسے کا اضافہ کردیا

پیٹرول کی قیمت اضافے کے بعد 100 روپے 10 پیسے تک پہنچ گئی، اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 21 روپے 31 پیسے اضافے کے بعد 101 روپے 46 پیسے فی لیٹر تک پہنچ گئی۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق مٹی کاتیل23روپے50پیسےفی لیٹرمہنگا ہوگیا جس کے بعد فی لیٹر قیمت 59 روپے 6 پیسے تک پہنچ گئی، لائٹ ڈیزل کی قیمت17روپے84پیسےاضافے کے بعد 55 روپے 98 پیسے فی لیٹر تک پہنچ گئی۔
وزارت خزانہ کے نوٹی فکیشن کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کااطلاق آج یعنی 26 جون کی رات12 بجےسےہوگا۔
قبل ازیں آئل گیس اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی نے پٹرول کی قیمت میں25روپے58پیسےفی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر21 روپے31پیسےاضافے کی سفارش کی تھی۔
اوگرا نے مٹی کےتیل کی قیمت میں بھی23روپے50پیسےفی لیٹراضافےکی سفارش جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں بھی17 روپے84پیسےفی لیٹراضافےکی سفارش کی تھی۔
اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت خزانہ کو ارسال کی تھی جسے وزارت خزانہ نے منظور کر کے نئی قیمتوں کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
حکومت نے 31 مئی کو پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں مزید 7 روپے 6 پیسے کمی کا اعلان کیا تھا جس کے بعد یکم جون سے نئی قیمت 74 روپے 52 پیسے فی لیٹر تک پہنچ گئی تھی۔ وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن میں بتایا گیا تھا کہ ڈیزل کی قیمت 5 پیسےاضافےکےساتھ80روپے 15 پیسے تک پہنچ گئی جبکہ مٹی کےتیل کی قیمت گیارہ روپے 88 پیسے کمی کے بعد 35روپے 56 پیسے ہوگئی، اسی طرح لائٹ ڈیزل 9 روپے 37 پیسے فی لیٹر کم ہو کر 38 روپے 14 پیسے فی لیٹر ہوگیا تھا۔
یکم جون کو قیمتیں کم ہونے کے بعد ملک بھر میں پیٹرول کی قلت پیدا ہوگئی تھی جس کی وجہ سے شہریوں کو دربدر ٹھوکریں کھانا پڑیں تھیں، وزیر اعظم نے قلت کا نوٹس لیا اور فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کو تحقیقات کا حکم دیا تھا

یہ بھی پڑھیں

نواز شریف کے اے پی سی سے خطاب کو روکنے لیے قانونی طریقہ کار پر غور

نواز شریف کے اے پی سی سے خطاب کو روکنے لیے قانونی طریقہ کار پر غور

اسلام آباد: اب اس معاملے پر وفاقی حکومت بھی میدان میں آ گئی ہے اور …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے