کشمیری مہاجرین عمران خان کا ساتھ دیں، بیرسٹر سلطان

مظفرآباد: پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں آباد کشمیری مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔ پی ٹی آئی اس وقت بڑی عوامی و سیاسی قوت بن چکی ہے، پاکستان میں مقیم کشمیری مہاجرین عمران خان کا ساتھ دیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی ایئرپورٹ پر کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے نہ صرف مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے بلکہ ملک بھر میں مقیم کشمیری مہاجرین کے مسائل بھی حل کئے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

تنازعہ کشمیر کی بدولت پورا جنوبی ایشیا ایک ہیجانی کیفیت کا شکار ہے، مسعود خان

صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عاصمہ شاکر کی کتاب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے