ایم کیو ایم کے دونوں دھڑے الطاف حسین کا ہی کردار ادا کر رہے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

سیہون: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے دونوں دھڑوں کو بانی متحدہ الطاف حسین کی کمی محسوس ہو رہی ہے اور دونوں دھڑے ان ہی کے نقش قدم پر چل رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کے علاقے سیہون میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ایم کیو ایم کا وائٹ پیپر تعصب پر مبنی ہے، جس میں کوئی سچائی نہیں اور انہیں یہ بھی معلوم نہیں کہ سندھ میں 6 ڈویژن ہیں۔ انہوں نے کہا مجھے لگتا ہے کہ ایم کیو ایم کے دونوں دھڑوں کو بانی متحدہ کی کمی محسوس ہو رہی ہے اور دونوں دھڑے ان ہی کے نقش قدم پر چل رہے ہیں، کیونکہ جس طرح بانی ایم کیو ایم نے نفرتیں پھلائیں، یہ بھی وہ کردار ادا کر رہے ہیں، جبکہ یہ لوگ بانی متحدہ کا نام بھی لینا پسند نہیں کر رہے، لیکن سیاست ویسی ہی کر رہے ہیں۔ آئی جی سندھ کے حوالے سے وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ معذرت کے ساتھ کہ آئی جی کے معاملے کو میڈیا نے ایشو بنایا، افسران آتے جاتے رہتے ہیں، کوئی فرق نہیں پڑتا، جبکہ آئی جی کا معاملہ عدالت میں ہے اور ہم نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیہون میں درگاہ لعل شہباز کی سیکیورٹی کا ازخود جائزہ لیا ہے اور عرس کے دوران سیکیورٹی کے موٴثر انتظامات کئے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

30 ستمبر کو سندھ کے 5 تعلیمی بورڈز میں چیئرمینز کے عہدے کی مدت پوری ہو رہی ہے

30 ستمبر کو سندھ کے 5 تعلیمی بورڈز میں چیئرمینز کے عہدے کی مدت پوری ہو رہی ہے

کراچی: چیف سیکریٹری سندھ ممتاز علی شاہ نے ایکسپریس سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے