پنجاب کے مختلف شہروں میں ہلکی اور تیزبارش کاسلسلہ جاری

پنجاب کے مختلف شہروں میں ہلکی اور تیزبارش کاسلسلہ جاری

لاہور: پنجاب کے مختلف شہروں میں ہونے والی طوفانی بارشوں سے موسم سرد و خوشگوار ہو گیا ہے لیکن بجلی کی عدم نے شہریوں کو تکلیف میں بھی مبتلا کردیا ہے

مختلف شہروں رینالہ خورد، پنڈی بھٹیاں، سکھیکی اور جلال پور بھٹیاں میں بارش سے جل تھل ایک ہوگیا جبکہ شاہ کوٹ اور گوجرہ میں بارش سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے، دیپالپور، فیروزوالا، جھنگ،دیپالپور،عارف والا میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، ساہیوال، اوکاڑہ، پاکپتن اور گردونواح میں تیزآندھی کےساتھ بارش نے نظام زندگی مفلوج کردیا۔
لاہور کے علاقوں باغبانپورہ، شالامار، تاج باغ، کوٹ خواجہ سعید میں فیڈرز ٹرپ ہوئے۔
اس کے علاوہ بادامی باغ، بیگم کوٹ، سمن آباد، فیروزپور روڈ، اچھرہ، ٹاؤن شپ اور ٹھوکر نیاز بیگ کے بعض فیڈرز بھی ٹرپ ہونے سے علاقوں کی بجلی بند ہوگئی، اس حوالے سے ترجمان لیسکو کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی بنیادوں پر نصف فیڈرز سے بجلی بحال کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اینٹی کرپشن پنجاب کا قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن جاری

اینٹی کرپشن پنجاب کا قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن جاری

لاہور:اینٹی کرپشن پنجاب نے ضلع لودھراں میں قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کی ڈی جی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے