اسکول کھولنے سے متعلق مختلف تجاویز سامنے آگئیں

اسکول کھولنے سے متعلق مختلف تجاویز سامنے آگئیں

لاہور: پنجاب میں محکمہ اسکول ایجوکیشن نے اسکول کھولنےسےمتعلق تجاویزپرکام شروع کردیا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلےمیں نویں،دسویں جماعت کےطلباکواسکول بلانے اور دوسرےمرحلےمیں8ویں اور5ویں جماعت کے طلبا کو اسکول بلانے کی تجویز سامنے آئی ہیں

اسکولوں کے اوقات کار 3گھنٹےکرنے اور اسکولوں کےآغازمیں صرف لازمی مضامین پڑھانے کی تجویز دی گئی ہے، اس حوالے سے محکمہ اسکول ایجوکیشن نے نجی اسکولوں سےبھی تجاویز مانگ لیں۔
4ہزار سے کم اور4ہزار سے زائد فیس لینے والے اسکولوں کو 2کیٹگریز میں تقسیم کیا گیا ہے اور 2 کیٹگریز کے اسکولوں کوکل تک ایس او پیز جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے۔
گذشتہ روز وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ ایس او پیز کے تحت اسکول کھولنے پر غور کر رہے ہیں اور اسکول کھولنے پر وزارت تعلیم یونیسف سے رابطے میں ہے۔
شفقت محمود کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر ایس او پیز کے تحت اسکولز کھولنے کو بھی دیکھا جائے گا، ہماری حکمت عملی پر بھی یونیسف سے مشاورت جاری ہے۔
وفاقی وزیر کی زیر صدارت اجلاس میں اسکول کھولنے سے متعلق گیلپ سروے کا تذکرہ بھی ہوا، جس پر شفقت محمود کا کہنا تھا کہ سروے میں 70 فیصد والدین نے اسکول کھولنے کی بات کی، اسکول کھولنے سے متعلق روڈ میپ فائنل ہونے کے بعد والدین کو اعتماد میں لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

حکومت طلال کے ایشو پر پوائنٹ اسکورنگ کررہی ہے

حکومت طلال کے ایشو پر پوائنٹ اسکورنگ کررہی ہے

لاہور: رانا ثنا اللہ نے کہا کہ طلال چوہدری پر شفاف تحقیقات کرکے عوام کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے