نیب ایگزیکٹو بورڈ نے 3 انویسٹی گیشنز اور 5 انکوائریوں کی منظوردے دی

نیب ایگزیکٹو بورڈ نے 3 انویسٹی گیشنز اور 5 انکوائریوں کی منظوردے دی

اسلا آباد: نیب ایگزیکٹوبورڈ نے3انویسٹی گیشنزکی منظوری دےدی،جن میں سابق سیشن جج خضرحیات و دیگر ، سابق ڈپٹی اسپیکرپنجاب اسمبلی شیرعلی گورچانی و دیگر اور سابق رکن پنجاب اسمبلی احمد خان بلوچ کیخلاف تحقیقات شامل ہیں

نیب ایگزیکٹو بورڈ نے 5 انکوائریاں شروع کرنے کی بھی منظوری دی جن میں رکن قومی اسمبلی احسن الحق باجوہ ،سابق رکن پنجاب اسمبلی محمد نعیم انور ، سابق مینجنگ ڈائریکٹر پیپکو طاہربشارت چیمہ ، سابق رکن پنجاب اسمبلی غزالہ شاہین ،سابق رکن صوبائی اسمبلی غلام مرتضی ، سابق تحصیل ناظم ہارون آبادمحمد یٰسین اور دیگر شامل ہیں ۔
بورڈ نے معاملے کی انکوائری کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دینے کی منظوری بھی دے دی ،جس میں نیب ، ایس ای سی پی،ایف بی آر،ایف آئی اے اوراسٹیٹ بنک کے نمائندہ شامل ہوں گے ، جے آئی ٹی 90 روز میں رپورٹ مکمل کرے گی۔
اس موقع پر چیئرمین نیب کا کہنا ہے کہ نیب کا تعلق کسی سیاسی جماعت ،گروہ اور فرد سے نہیں،نیب کسی دباؤ ،دھمکی اور پراپیگنڈہ کی پرواہ کئے بغیرکام کررہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

کورونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آنے کی شرح میں بدستور اضافہ

کورونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آنے کی شرح میں بدستور اضافہ

اسلام آباد: ڈی ایچ او آفس اسلام آباد کی رپورٹ کے گذشتہ روز اسلام آباد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے