پنجاب بھر میں جمعرات سے بارش کا امکان

پنجاب بھر میں جمعرات سے بارش کا امکان

لاہور: گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے،ماہ جون میں ہی فضا میں نمی بڑھنے سے حبس ہونا شروع ہوگیا،محکمہ موسمیات نے جمعرات سے بارش برسنےکا امکان ظاہر کیا ہے

پنجاب بھر میں موسم گرما شدت اختیار کرتا جارہا ہے،شدید گرمی نے شہریوں کیلئے کام کرنا ہی مشکل بنادیا ہے،جولائی کی بجائے جون کے مہینے میں ہی حبس بھی بڑھ گئی ہے جس سے درجہ حرارت 40بھی 50کے برابر لگتا ہے۔
لاہور گوجرانوالہ سیالکوٹ فیصل آباد سمیت دیگر علاقوں میں شام کے وقت چلنے والی ہوائیں بھی گرمی کو کم نہیں کرسکیں۔
محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے لیکن جمعرات سے بارشوں کے سلسلے کی بھی نوید سنادی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سلمان شہباز کے ملازمین کے بینک اکاؤنٹ میں بھی 9.5 ارب روپے کا انکشاف

سلمان شہباز کے ملازمین کے بینک اکاؤنٹ میں بھی 9.5 ارب روپے کا انکشاف

لاہور: ملازمین رمضان شوگر مل اور العریبیہ شوگر مل میں کام کرتے ہیں ایف آئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے