کورونا وائرس میں استعمال انجیکشن یا دوائی کی درآمد کو کسٹم ڈیوٹی ود ہولڈنگ ٹیکس سے مستثنیٰ

کورونا وائرس میں استعمال انجیکشن یا دوائی کی درآمد کو کسٹم ڈیوٹی ود ہولڈنگ ٹیکس سے مستثنیٰ

اسلام آباد: ایس آر او 556 کے ذریعہ ایف بی آر نے 30 ستمبر تک کورونا وائرس کے لیے استعمال ہونے والے 61 طبی اور ٹیسٹنگ سامان کی درآمد کو کسٹم ڈیوٹی، اضافی کسٹم اور ریگولیٹری ڈیوٹی سے مستثنیٰ قرار دیا

ایس آر او 555 کے ذریعے حکومت نے ان 61 اشیا کی درآمد اور سپلائی پر سیلز ٹیکس کی چھوٹ میں توسیع کی۔
ریمڈیسیور ایک تجرباتی اینٹی وائرل دوا ہے جسے کورونا وائرس کے مریضوں پر استعمال کیا جارہا جبکہ اپریل کے مہینے میں امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) نے اس کی منظوری دی تھی۔
6 مئی کو امریکی دوا ساز کمپنی گیلیڈ سائنسز نے کہا تھا کہ وہ کورونا وائرس کے مریضوں پر بہتر نتائج فراہم کرنے والی دوا ‘ریمڈیسیور’ کی پیداوار شروع کرنے کے لیے پاکستان اور بھارت میں ادویات ساز کمپنیوں کے ساتھ بات چیت کر رہی ہے۔
جس کے بعد 7 مئی کو جاپان نے کووڈ 19 کے علاج کے لیے گیلیڈ سائنسز کی اس دوا ‘ریمڈیسیور’ کے استعمال کی باقاعدہ اجازت دی تھی۔
13 مئی کو پاکستانی کمپنی فیروز سننز لیبارٹریز نے اعلان کیا تھا کہ ان کی ذیلی کمپنی بی ایف بائیو سائنسز لمیٹڈ (بی ایف بی ایل) کا کورونا کے خلاف بہتر نتائج دینے والی دوا ریمڈیسیور کی تیاری اور اسے پاکستان سمیت 127 ممالک کو فروخت کے لیے امریکی کمپنی گیلیڈ سائنسز انکارپوریشن کے ساتھ لائسنس معاہدہ ہوگیا۔
انہوں نے بتایا تھا گیلیڈ سائنسز نے بھارت اور پاکستان کی 5 دواساز کمپنیوں سے لائسنس کا معاہدہ کیا جس میں سیپلا لمیٹڈ، فیروز سنز لیبارٹریز، ہیٹرو لیبز لمیٹڈ، جیوبیلانٹ لائف سائنسز اور میلان شامل ہیں۔
گیلیڈ سائنسز نے کہا تھا کہ دوا تک رسائی کو بڑھانے کے پاکستان اور بھارت سے تعلق رکھنے والے 5 عمومی دوا سازوں کے ساتھ نان ایکسکلیوسو لائسنس پیکٹس (معاہدوں) پر دستخط کیے ہیں جس سے انہیں ‘ریمڈیسیور’ دوا کو بنانے اور 127 ممالک میں فروخت کرنے کی اجازت ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ کرنے والے افسران کی نشاندہی کریں

عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ کرنے والے افسران کی نشاندہی کریں

اسلام آباد: چار سال سے لاپتہ آئی ٹی انجئنیر ساجد محمود کی بازیابی کے لیے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے