سعودی عرب کرونا کی وبا کے چیلنج پر پورا اترا ہے

سعودی عرب کرونا کی وبا کے چیلنج پر پورا اترا ہے

ریاض: سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی وزیر ماحولیات، پانی و زراعت عبد الرحمٰن الفضلی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کرونا کی وبا کے چیلنج پر پورا اترا ہے، جامع حکمت عملی کی بدولت وبا کے دوران اشیائے خور و نوش کا کوئی مسئلہ پیش نہیں آی

وزیر ماحولیات کا کہنا ہے کہ سعودی عرب مشرق وسطیٰ میں گیہوں اور آٹے کے سب سے بڑے ذخیرے کا مالک ہے، مملکت کے پاس 3.3 ملین ٹن سے زائد آٹا اور گندم محفوظ ہے۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب خوراک کی حکمت عملی کی بدولت غذائی اشیا کی فراہمی کے سلسلے میں کامیاب رہا، کرونا وائرس بحران کے دوران دنیا بھر میں غذائی اشیا کی ترسیل متاثر ہوئی تھی جس سے بہت سارے ممالک میں کھانے پینے کی اشیا کا بحران پیدا ہوا، ہمارا ملک اس بحران سے محفوظ رہا۔
وزیر ماحولیات کا کہنا تھا کہ سعودی عرب نے نجی ادارے کے تعاون سے غذائی اشیا کی فراہمی کی کامیاب حکمت عملی نافذ کی، تجارتی مراکز میں کھانے پینے کی اشیا وافر مقدار میں صارفین کو مہیا کی جاتی رہیں، یہ کامیابی 4 سالہ کاوشوں کا ثمر ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری وزارت 4 سال سے زائد عرصے سے کھانے پینے کی اشیا کا ذخیرہ بحرانی حالات سے نمٹنے کے لیے کر رہی تھی۔
سعودی عرب زراعت کے سلسلے میں جدید ترین ٹیکنالوجی سے استفادہ کر رہا ہے، ہمارے یہاں 61.4 ارب ریال مالیت کی زرعی پیداوار ہو رہی ہے۔ یہ تیل کے علاوہ کل قومی پیداوار کے 4 فیصد کے لگ بھگ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ریاض: سعودی محکمہ موسمیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ ریاض، مدینہ منورہ، بریدہ، نجران، …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے