سیل کئے جانے والے علاقوں میں رہائش پذیر ملازمت کرنے والے شہریوں کو سہولت فراہم

سیل کئے جانے والے علاقوں میں رہائش پذیر ملازمت کرنے والے شہریوں کو سہولت فراہم

لاہور: پنجاب حکومت نے کورونا کے باعث سیل کئے جانے والے علاقوں کے رہائشیوں کے لئے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے ملازمت کرنے والے شہریوں کے لئے سہولت کا نوٹیفیکشن جاری کردیا

سیل ہونے والے علاقوں کے رہائشیوں کو چھٹی کی وجہ سے ان کی ملازمتوں سے نہیں نکالا جائے گا، نجی ادارے ایسے علاقوں میں مقیم اپنے ملازمین کو نہ تو نوکری سے نکالیں گے اور نہ ہی تنخواہ میں کٹوتی کریں گے۔
نوٹیفیکشن کے مطابق اگر کسی نجی ادارے ، دکان، فیکٹری یا مل مالک نے لاک ڈاؤن کیے جانے والے علاقوں میں رہائش پذیر ملازم کو چھٹی کرنے کے باعث نکالا تو ادارے کے خلاف کارروائی کی جائے۔
پنجاب حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کا اطلاق تمام مستقل، عارضی اور یومیہ اجرت کے ملازمین پر یکساں طور پہ ہوگا۔
کورونا وائرس کے پھیلاو کے خدشات کے پیش نظر شہر لاہور میں چھیاسٹھ سے زائد علاقوں کو سیل ہوئے آج سات واں روز ہے، عوام کو اندر باہر آنے جانے سے روکنے کے لئے پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات ہے۔
پولیس کے افسران سیل کئے گئے علاقوں کا دورہ کرنے میں مصروف ہے جبکہ پولیس نے درجنوں افراد کے خلاف ایس او پی پر عمل نہ کرنے پر مقدمات بھی درج کئے۔

یہ بھی پڑھیں

نیب نے چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہی کے خلاف انکوائری بند کردی

نیب نے چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہی کے خلاف انکوائری بند کردی

لاہور:نیب لاہور نے چوہدری برادران کیخلاف بنکوں سے نادہندگی کی 20 سال پرانی انکوائری بند …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے