نئی نویلی دلہن نے سسرالیوں کو مار کرخودکشی کرلی

اوکاڑہ: نو بیاہتا دلہن نے  گھریلو جھگڑے پر سسرالیوں  زہریلی گولیاں دے دیں۔

اوکاڑہ کے نواحی علاقے بصیر پور میں نئی نویلی دلہن نے سسرالیوں کو زہریلی گولیاں دے کر مارڈالا اور خود بھی خودکشی کرلی۔

بصیر پور میں ناہید نے مبینہ طور پر گھریلو جھگڑے پر سسرالیوں کو گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں دے دیں۔ زہر کی گولیاں کھا کر دلہن سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ 2 کی حالت نہایت تشویشناک ہے۔

جاں بحق ہونے والے افراد میں ناہید، اشفاق اور وقاص شامل ہیں جب کہ ستار اور صغراں کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کررہی ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں

نیب احتساب کا نہیں،پولیٹیکل انجینئرنگ کا ادارہ ہے

نیب احتساب کا نہیں،پولیٹیکل انجینئرنگ کا ادارہ ہے

لاہور: رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ نیب احتساب کا نہیں،پولیٹیکل انجینئرنگ کا ادارہ ہے،چیئرمین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے