یاسر شاہ نے شاداب خان کو اپنے لئے خطرہ قرار دینے سے انکار کردیا

لاہور: لیگ اسپنر یاسر شاہ نے نوجوان بولر شاداب خان کو اپنے لیے خطرہ قرار دینے سے انکارکردیا۔ قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یاسر شاہ نے کہا کہ مجھے شاداب کے ٹیم میں آنے سے خوشی ہوئی، اس حوالے سے کسی دباؤ کا شکار نہیں ہوں، انہوں نے کہا کہ میں لیگ اسپن اور گگلی کو بہتر بنانے کیلیے مشتاق احمد کی رہنمائی میں کام کر رہا ہوں۔ یاسر شاہ نے کہا کہ آسٹریلیا میں کنڈیشنز سازگار نہیں تھیں، اس لیے کارکردگی توقعات کے مطابق نہیں رہی، ویسٹ انڈیز میں زیادہ وکٹیں حاصل کرتے ہوئے پاکستان کی فتوحات میں اہم کردار ادا کرنے کی پوری کوشش کروں گا۔

یہ بھی پڑھیں

لگاتار چیمپیئنز لیگ, کا دوسرا فائنل کھیلنے, کی امیدوں پر پانی, پھیرنے کی, پوری کوشش

لگاتار چیمپیئنز لیگ کا دوسرا فائنل کھیلنے کی امیدوں پر پانی پھیرنے کی پوری کوشش

چیمپیئنز لیگ کا سیمی فائنل دو مراحل پر مشتمل ہوتا ہے اور یہ دونوں میچ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے