مقبول ترین ایپ واٹس ایپ دنیا بھر میں ڈاؤن ہوگئی

مقبول ترین ایپ واٹس ایپ دنیا بھر میں ڈاؤن ہوگئی

دنیا بھر میں صارفین کو گزشتہ رات سے اس وقت مشکل کا سامنا کرنا پڑا جب انہیں واٹس ایپ پر چیٹ میں آن لائن اسٹیٹس اور لاسٹ سین نہیں نظر آرہا ہے

واٹس ایپ صارفین کسی کو بھی آن لائن نہیں دیکھ پا رہے تھے جب کہ انہیں کسی کا لاسٹ سین بھی نہیں دکھائی دے رہا تھا۔
جیسے ہی دنیا بھر سے تمام واٹس ایپ صارفین کو اس پریشانی کا سامنا کرنا پڑا تو واٹس ایپ ٹوئٹر کے ٹرینڈنگ پینل پر ٹرینڈ کرنے لگا۔
متعدد صارفین کا کہنا ہے کہ واٹس ایپ نے اپنا نیا فیچر متعارف کرایا ہے جس سے صارفین اب یہ نہیں دیکھ پائیں گے کہ کون آن لائن ہے۔
دوسری جانب کمپنی کا کہنا ہے کہ انہوں نے واٹس ایپ میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے اور واٹس ایپ بالکل پہلے کی ہی طرح کام کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ریاض: سعودی محکمہ موسمیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ ریاض، مدینہ منورہ، بریدہ، نجران، …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے