بڑے شہروں میں سیلاب کا خدشہ

بڑے شہروں میں سیلاب کا خدشہ

اسلام آباد: کورونا اور ٹڈی دل صورتحال میں آنیوالا مون سون سیزن ایک مربوط حکمت علی کا تقاضا کر رہا ہے،ہمیں روایتی تیاری کیساتھ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو مدنظر رکھنا ہوگا

بڑے شہروں میں سیلاب کے خدشہ کے پیش نظر پیشگی اطلاعات کومقامی اداروں کی سطح پر تیاری کو یقینی بنانا ہے۔
گوجرانوالہ، راولپنڈی، حیدر آباد اور لاہور میں بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے بچاؤ کیلئے پیشگی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے ،پری مون سون تیاری سے متعلق کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہر سال مون سون کی بارشوں سے سیلاب کا خطرہ رہتا ہے، لینڈ سلائیڈنگ اور گلیشیئر آؤٹ برسٹ سے بھی نقصانات ہوتے ہیں، پیشگی اطلاعات کیلئے ارلی وارننگ کے انتظامات سمیت مقامی اداروں کی سطح پر تیاری کو یقینی بنانا ہے۔
این ڈی ایم اے نے نیشنل کانٹیجنسی پلان بنایا ہے، تمام شراکت داروں سے مشاورت کی گئی ہے،پراعتمادہیں کہ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز مکمل تیار رہیں گی۔

یہ بھی پڑھیں

نواز شریف کے اے پی سی سے خطاب کو روکنے لیے قانونی طریقہ کار پر غور

نواز شریف کے اے پی سی سے خطاب کو روکنے لیے قانونی طریقہ کار پر غور

اسلام آباد: اب اس معاملے پر وفاقی حکومت بھی میدان میں آ گئی ہے اور …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے