منافع خوروں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کردی

منافع خوروں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کردی

اسلام آباد: ملک میں پولٹری مصنوعات کی قیمتوں کا نوٹس لے لے لیا اور عوام کو ریلیف پہنچانے کے لیے صوبائی حکومتوں کو منافع خوروں کے خلاف کارروائی اور قیمتوں میں کمی لانے کی ہدایت کردی

وفاقی سیکریٹری خزانہ نوید کامران بلوچ کی سربراہی میں این پی ایم سی اجلاس منعقد ہوا جس میں ضروری اشیائے خور و نوش کی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا۔
کمیٹی نے صوبائی حکومت اور اسلام آباد کی انتظامیہ کو منافع خوروں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کردی جو مصنوعات کی فروخت میں ناجائز منافع کمارہے ہیں مارکیٹ میں اشیائے خور و نوش کی فراہمی میں آسانی اور ان کی قیمتوں میں کمی یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔
جس پر صوبائی نمائندوں اور اسلام آباد کی انتظامیہ نے اجلاس کو یقین دہانی کروائی کہ آئندہ دنوں میں پولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے اور منافع خوروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
کمیٹی نے مسابقتی کمیشن کو پولٹری کے شعبے سے متعلق تحقیق صوبائی حکومتوں اور اسلام آباد انتظامیہ کے ساتھ شیئر کرنے اور ملک میں اشیائے خورونوش میں قیمتوں میں کمی لانے کی ہدایت کردی۔
این پی ایم سی نے وزارت تحفظ قومی خوراک کو صوبائی حکومتوں کی مشاورت سے گندم اور آٹے کی قیمتوں کی نگرانی اور ان پر قابو پانے اور عوام کو ریلیف پہنچانے کے لیے ان کی سپلائی یقینی بنانے کے لیے اقدامات کرنے سے متعلق ضروری تعاون کی ہدایت بھی کی۔

یہ بھی پڑھیں

نیب نے جعلی بینک اکاؤنٹس اسکینڈل میں 22 کروڑ 40 لاکھ روپے برآمد کرکے حکومت سندھ کے حوالے

نیب نے جعلی بینک اکاؤنٹس اسکینڈل میں 22 کروڑ 40 لاکھ روپے برآمد کرکے حکومت سندھ کے حوالے

اسلام آباد: جاوید اقبال نے سندھ کے چیف سکریٹری ممتاز علی شاہ کو 22 کروڑ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے