سیکیورٹی فورسز پر حملے میں ملوث دہشت گرد مالاکنڈ سے گرفتار

سوات ۔ محکمہ انسداد دہشت گردی مالاکنڈ ریجن نے برشور چپڑیال میں کارروائی کر کے دہشت گرد کو گرفتار کر لیا گرفتار دہشت گرد 2009 میں سیکیورٹی فورسز پر حملے میں ملوث تھا میڈیا رپورٹ کے مطابق پیر کے روز محکمہ انسداد دہشت گردی مالا کنڈ ریجن نے مالا کنڈ کے علاقے برشور چپڑیال میں دہشت گرد کی موجودگی کی خفیہ اطلاع ملنے پر بروقت کارروائی کر کے چمن نامی دہشت گرد کو گرفتار کر لیا سی ٹی ڈی کے مطابق 2009 میں مبینہ دہشتگرد نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر سیکیورٹی فورسز پر حملہ کیا تھا دہشت گردوں کے حملے میں پاک فوج کا نائیک بلال غازی شہید ہو گیا تھا سیکیورٹی فورسز نے گرفتار دہشت گرد کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا اور مزید تفتیش کی جا رہی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

چترال میں بروغل کے مقام پر 5 برطانوی کوہ پیما حادثے کا شکار

چترال میں بروغل کے مقام پر 5 برطانوی کوہ پیما حادثے کا شکار

چترال: ضلعی انتظامیہ کے مطابق کوہ پیما چترال کے دورافتادہ علاقے بروغل میں کھویو نامی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے