گلگت بلتستان: ضلع غذر کیلئے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کیمپس کی منظوری مل گئی

گلگت: گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان کی خصوصی دلچسپی سے ضلع ہنزہ اور دیامر کے بعد اب ضلع غذر کیلئے بھی قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کا کیمپس منظور ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق ہائیرایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفیکیشن گورنر ہاوس کو موصول ہوگیا ہے۔ ضلع غذر میں یونیورسٹی کیمپس کے قیام سے طلبہ و طالبات کیلئے تعلیم کے بہتر مواقع ملیں گے۔ حال ہی میں ہنزہ میں کے آئی یو کیمپس کی کلاسز کا آغاز بھی ہوا ہے اور دیامر کیلئے یونیورسٹی کیمپس منظور ہوچکا ہے جبکہ اب گورنر جی بی کی ذاتی کوششوں کی وجہ سے ضلع غذر میں قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے قیام کے لئے ہائیر ایجوکیشن کمیشن پاکستان سے باقاعدہ نوٹیفیکشن جاری ہوا ہے۔ عوام نے گورنر گلگت بلتستان کی علمی کاوشوں سے سراہا ہے جو گزشتہ کئی مہینوں سے ضلع دیامر، ہنزہ اور غذر میں یونیورسٹی کیمپس کے قیام کے لئے کوشاں تھے۔

یہ بھی پڑھیں

ایک ہزار 6 سو پولیو ورکرز مراعات, و پینشن کا تنازع حل نہ, ہونے پر, پولیو مہم کا, بائیکاٹ

ایک ہزار 6 سو پولیو ورکرز مراعات و پینشن کا تنازع حل نہ ہونے پر پولیو مہم کا بائیکاٹ

گلگت بلتستان :ملک بھر کی طرح گلگت بلتستان میں چار روزہ انسداد پولیو مہم کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے